19 دسمبر 2018
تازہ ترین

لنڈی کوتل،مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق

<p>لنڈی کوتل(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔  ذرائع کے مطابق  یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں پیش آیا، جہاں 4 خواتین مکانات کی مرمت کے لیے مٹی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آن گرا۔ مٹی کا تودہ گرنے سے چاروں خواتین جاں بحق ہوگئیں، جن میں ایک ماں اور اس کی 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا۔</p>
لنڈی کوتل،مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق