23 اکتوبر 2018
تازہ ترین

شکارپور ،ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے 4 بچے جھلس گئے

<p>شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک)  صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4 بچے جھلس گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ شکارپور کے داون شاہ محلہ میں پیش آیا، جہاں گھر پر بجلی کی تاریں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس گئے۔ ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ بچوں کے اہلخانہ نے شکارپور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن  کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ حالیہ دنوں میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔</p>
شکارپور ،ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے 4 بچے جھلس گئے