19 دسمبر 2018
تازہ ترین

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

<p>پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی  رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی جب کہ اس نے رقم کے حصول کیلیے پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین سے ایک خاتون پشاور پہنچی جس نے حیات آباد تھانے میں درخواست دی جس کے مطابق پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے چین میں خاتون کے ساتھ کاروباری ڈیل کی، خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا جب کہ شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔ ونگ لی کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ میں نے جب بھی شفیق سے رقم کا مطالبہ کیا تواُلٹا وہ مجھے دھمکیاں دینے لگا اور اب میرا ویزہ ختم ہونے والا ہے اور میرے پاس رقم بھی نہیں۔ تھانے میں درخواست دیتے ہوئے چینی خاتون اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رونے لگی۔</p>
چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی