19 دسمبر 2018
تازہ ترین

نجی ہائوسنگ سوسائٹی متاثرین کا وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

<p>لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مبینہ فراڈ سے متاثرہ افراد زمان پارک پہنچ گئے اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق زمان پارک لاہور میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے فراڈ سے متاثرہ افراد وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے 10 ہزار افراد کے ساتھ فراڈ کیا گیا، وزیراعظم ہمیں انصاف دلائیں۔ احتجاجی مظاہرین نے عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا، جس پر مظاہرین اور پولیس کے مابین تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ مظاہرین نے انصاف ملنے تک زمان پارک سے نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔</p>
نجی ہائوسنگ سوسائٹی متاثرین کا وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج