19 دسمبر 2018
تازہ ترین

تحریک انصاف نے سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیدیا

<p>کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دیا. امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صدر اور حلیم عادل کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے. صوبے کو 3 تنظیمی اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ حیدرآباد اور سکھر ڈویږن کے الگ الگ صدر ہوں گے۔ نئے پاکستان میں تحریک انصاف صوبہ سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیدیا۔ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی عارف علوی کے صدر بننے کے بعد کی گئی، قبل ازیں عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کے صدر تھے۔ جن کی جگہ امیر بخش بھٹو کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ حلیم عادل شیخ نے سنبھالا ہے۔ صوبہ سندھ کو تنظیمی لحاظ سے 3 اضلاع میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ کراچی، حیدرآباد اور سکھر ڈویږن کے الگ الگ صدر ہوں گے۔</p>
تحریک انصاف نے سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیدیا