21 اکتوبر 2018
تازہ ترین

لاہور ،شیخوپورہ ،قصور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

<p>پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ لاہور، شیخوپورہ اور قصور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی</p>
لاہور ،شیخوپورہ ،قصور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے