19 دسمبر 2018
تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

<p> اسلام آباد(ویب ڈیسک)یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویږن کو ارسال کردی ۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے،  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اور مٹی کا تیل بھی 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔</p>
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان