21 اکتوبر 2018
تازہ ترین

حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل

<p>راولپنڈی( ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل سے تصویر وائرل ہونے کے معاملے کے بعد ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا، جس کی جیل حکام نے بھی تصدیق کردی۔سابق وزیراعظم کی رہائی کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے آفس سے میاں نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف اور حنیف عباسی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ سزا یافتہ ہونے کے باوجود حنیف عباسی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں کیا کر رہے تھے۔ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے اس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور بعد ازاں 2 رکنی انکوائری کمیٹی کی تجویز پر حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جیل حکام کی جانب سے بھی حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔ </p>
حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل