25 جون 2019
تازہ ترین

عاطف خان نے حیدر ہوتی کی الیکشن میں کامیابی کو چلینج کردیا

تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کی این اے 21 مردان سے الیکشن میں کامیابی کو چیلنج کردیا۔خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کی کامیابی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔عاطف خان کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے امیر حیدر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔د وسری جانب عاطف خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ہی رہنما حمایت اللہ مایار پر ہتک عزت کا بھی دعویٰ دائر کیا ہے جس میں اے این پی رہنما پر انتخابی جلوسوں کےدوران غلط زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عاطف خان نے حمایت اللہ مایار پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کی جس پر عدالت نے انہیں سمن جاری کرتے ہوئے 24 ستمبر کو طلب کرلیا۔

عاطف خان نے حیدر ہوتی کی الیکشن میں کامیابی کو چلینج کردیا