19 اکتوبر 2018
تازہ ترین

پشاور،دوحہ جانیوالا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

<p>پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) دوحہ جانے والا نجی ایئر لائن کا طیارہ دوران پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور سے دوحہ جانیوالا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں دھواں بھرنے کے باعث پائلٹ نے ہنگامی کال دی جس کے بعد طیارے کو راستے سے واپس بلا لیا گیا اور باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر خیریت سے ہیں اور ان کی روانگی کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔</p> <p> </p>
پشاور،دوحہ جانیوالا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا