19 اکتوبر 2018
تازہ ترین

عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

<p>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 24 ستمبر کو دانیال چودھری کی درخواست پر سماعت کرےگا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔ عمران خان کی نااہلی کے لیے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔</p>
عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر