23 اکتوبر 2018
تازہ ترین

افغان امن مذاکرات کیلئے تشدد کا خاتمہ لازم ،ملیحہ

<p>اسلام آباد( آن لائن) پاکستان نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے تمام فریقین سے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے فضا سازگار کرنے کی غرض سے تشدد کے خاتمے کی کوشش کریں اور اس بات پر زور دیا کہ افغان مسئلے کاحل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔ اقوامِ متحدہ  یو این  سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ  لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کئی برسوں سے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ افغانستان میں قیامِ امن صرف اس صورت ممکن ہے جب تمام افراد سیاسی سطح پر ہونےوالے مذاکراتی عمل میں شامل ہوں۔ اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے غیر ملکی دورے پر کابل گئے ،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو افغانستان اور خطے میں امن کیلئے لازمی جز قرار دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں طویل امریکی جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی وہ اقدام ہے جس کا پاکستان، عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے مطالبہ کیا جارہا ہے </p>
افغان امن مذاکرات کیلئے تشدد کا خاتمہ لازم ،ملیحہ