19 دسمبر 2018
تازہ ترین

دوستوں کو عہدے دینے کا تاثرغلط ہے، نعیم الحق

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ وزیراعظم نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کردیا ،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے پہلے پانچ بانی کارکنوں میں سے ہیں۔</p>
دوستوں کو عہدے دینے کا تاثرغلط ہے، نعیم الحق