20 اکتوبر 2018
تازہ ترین

پنجاب میں عربی مضمون پڑھانے کے خلاف  فیصلہ کالعدم

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پنجاب میں عربی مضمون پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب مں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل قاسم چوہان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ شریعت کورٹ کو فیصلے کا اختیار نہیں تھا، معاملات اور عبادات میں فرق ہے، عبادات کا نفاذ ہوسکتا ہے لیکن معاملات کا نفاذ سختی سے نہیں ہوسکتا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسکولوں میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔</p>
پنجاب میں عربی مضمون پڑھانے کے خلاف  فیصلہ کالعدم