19 دسمبر 2018
تازہ ترین

محرم الحرام،کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

<p>کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا آغاز گزشتہ شب رات 12 بجے سے ہوگیا۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 3 روز کیلئے عائد کی گئی ہے، پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی لگائی۔ خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائے گی۔</p> <p> </p>
محرم الحرام،کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی