21 اکتوبر 2018
تازہ ترین

عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی،مولا بخش

<p>کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولانا بخش چانڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیے۔ ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی جبکہ عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا گیا ہے جس پر عوامی اور اپوزیشن کا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوام اور سیاستدانوں کا خیال ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ اس منی بجٹ میں 300 پرتعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد جبکہ 295 پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ منی بجٹ میں 178 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرتے ہوئے موبائل فون، سگریٹ، ڈائپر اور بے بی وائپس سمیت 595 اشیا کو مہنگا کر دیا گیا ہے۔</p>
عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی،مولا بخش