21 اکتوبر 2018
تازہ ترین

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی سزا روکدی

<p>اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی سزا پر عمل درآمد روک دیا ۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت عظمیٰ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چاروں ملزمان کی سزا پر عمل در آمد روک دیا  اور اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ، جبکہ جسٹس عظمت سعید نے معاملہ لارجر بینچ کے لئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ۔ ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے ملزمان میں محمد شیر، اسرار احمد، عبدالمجید اور محمد عمر شامل ہیں، محمد شیر کو فوجی عدالت نے سوات میں سرکاری سکول جلانے پر سزائے موت سنائی، اسرار احمد اور عبد المجید کو مالم جبہ می پی ٹی ڈی سی موٹل جلانے پر سزائے موت سنائی گئی جبکہ بٹ گرام کے محمد عمر کو دہشت گردی کے الزام پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔</p>
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی سزا روکدی