19 اکتوبر 2018
تازہ ترین

شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن شریک ملزم قرار

<p>کراچی(ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو شراب برآمدگی کیس میں شریک ملزم قرار دے دیا گیا۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کیس سے متعلق چالان پیش کیا۔ چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے کی تلاشی کے دوران 3 بوتلیں ملی تھیں جن میں سے ایک بوتل میں 2 انچ شراب موجود تھی۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ شرجیل انعام میمن ضیاالدین ہسپتال کے وی آئی پی میں زیرِعلاج تھے، یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرہ میں غیر قانونی حرکات ہورہی ہیں اور سی سی ٹی وی کے مطابق نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظر آئیں۔ ملزمان شکردین، مشتاق علی اور محمد جام نے برآمد مال میں ردو بدل کا اعتراف کیا۔ ملزم شکردین نے اعتراف کیا کہ شراب کی بوتلیں میں نے ڈسٹ بن میں پھینکیں، ایک بند اور ایک کھلا ہوا سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا، سی سی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے برآمد مال میں ردو بدل کیا اور جان بوجھ کر شہادتیں ضائع کیں۔ چالان کے مطابق مقدمے میں 15 گواہان کے نام شامل ہیں اور شرجیل انعام میمن کو گرفتار شریک ملزم قرار دیا گیا ۔ چالان کے مطابق شکر دین، مشتاق علی اور محمد جام ضمانت پر ہیں۔</p>
شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن شریک ملزم قرار