23 ستمبر 2018
تازہ ترین

محکمہ داخلہ سندھ کی سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی

<p>کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)  محکمہ داخلہ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومتِ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی شہریوں کی جان کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق پیر 17 ستمبر سے ہوگا اور آئندہ 30 یوم تک رہے گا، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔</p>
محکمہ داخلہ سندھ کی سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی