17 نومبر 2018
تازہ ترین

انٹرنیٹ ووٹنگ کیلیے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلیے مقررہ تاریخ میں توسیع

<p>اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان  ای سی پی  نے انٹرنیٹ ووٹنگ کیلیے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلیے مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی تھی جو بڑھا کر اب 17 ستمبر کر دی گئی ہے۔ سمندر پار پاکستانی 17 ستمبر کی صبح 9 بجے تک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کو ضمنی انتخاب میں ووٹ کی سہولت دی جائے گی۔ ملک کے 37 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تشہیر کیلئے تمام ذرائع استعمال کر رہا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ کو پہلے ہی خط لکھا جا چکا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی جائے کہ تمام ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو مطلع کیا جائے تا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں جن میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔</p>
انٹرنیٹ ووٹنگ کیلیے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلیے مقررہ تاریخ میں توسیع