18 نومبر 2018
تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی ریل کار کا افتتاح کیا

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی ریل کار کا افتتاح کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے اور جو حکومتیں عوام کا سوچتی ہیں وہ ہمشہ اپنا ٹرین نیٹ ورک ٹھیک کرتی ہیں۔ انگریز ہمارے ملک میں 11 ہزار کلومیٹر ٹریک چھوڑ کرگئے ہیں اور ہم نے 70 سالوں میں صرف 600 کلومیٹر ٹریک بنایا ہے جس سے حکومتوں کی ترجیحات کا تعین ہوتا ہے۔  وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جہاں چھوٹا طبقہ امیر ہو اور باقی لوگ غربت میں رہیں، مدینہ کی ریاست میں سرکار مدینہ  نے عام آدمی کو  اٹھایا تو دنیا کی امامت کرنے کے لیے قوم بن گئی۔ چین 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر سپر پاور بن رہا ہے اور چین میں سپیڈ سے ریل کا کام جاری ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک بن رہا ہے جس سے ٹرین کا ٹائم بہت کم ہوجائے گا ،  ہم ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دیتے ہیں، اس ملک میں اربوں روپے کی زمین خالی پڑی ہے جس پر قبضے کیے ہوئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا سے 100 ارب روپے کی زمین سے واگزار کرائی ہے۔  کراچی میں ریلوے کے پاس اتنی مہنگی زمین ہے جس سے ریلوے کا قرضہ اتارا جاسکتا ہے۔  کچی آبادیوں اور غریب بستیوں کو نہیں چھیڑیں گے کیوں کہ حکومتوں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا ہے بلکہ ہم نے بڑے بڑے قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالنا ہے۔  وزیراعظم ہا¶س میں ٹاپ کلاس یونیورسٹی بنارہے ہیں اور اس طرح کی شاہانہ عمارتوں پر 1100 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں، اگر ان عمارتوں پر 4 سالوں پیسہ نہ خرچ کریں تو شوکت خانم جیسا ماڈرن اسپتال بنا سکتے ہیں۔  راولپنڈی اسٹیشن سے میانوالی ریل کار صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ میانوالی ریل کار راولپنڈی کے لیے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔</p>
وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی ریل کار کا افتتاح کیا