14 نومبر 2018
تازہ ترین

بیگم کلثوم کا انتقال،ن لیگی رہنمائوں کی آمداور تعزیت جاری

<p>لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)  بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے لیے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن  کے رہنمائوں کی آمد اور تعزیت جاری ہے جب کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان سے تعزیت کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کے گزشتہ روز لندن میں انتقال کے بعد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن رصفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ خصوصی طیارے میں گزشتہ رات لاہور پہنچے اور اب اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر جاتی امرا کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ ٹریفک کی روانی کے لیے وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ نواز شریف سے تعزیت کے لیے سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی اور دیگر لیگی رہنما جاتی امرا آئے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث تعزیت کے لیے آنے والے افراد ان سے نہیں مل سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔</p>
بیگم کلثوم کا انتقال،ن لیگی رہنمائوں کی آمداور تعزیت جاری