25 ستمبر 2018
تازہ ترین

 مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں،ترجمان ن لیگ

<p>لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ  ن  کی ترجمان اور سابق وزیراطلات مریم اورنگزیب  نے کہا  ہے کہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا اور ان سے منسوب بیانات درست نہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے ذرائع ابلاغ سے جاری بیانات مریم نواز نے نہیں دیے اور جیل میں ملاقات کے دوران مریم نواز کی گفتگو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کی جائے۔ مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ سے درخواست کی کہ کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائی جائے اور میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف ترجمان کا جاری کردہ بیان نشر اور شائع کیا جائے۔ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں۔</p>
 مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں،ترجمان ن لیگ