14 نومبر 2018
تازہ ترین

العزیزیہ ریفرنس، سماعت 13 ستمبر تک کیلئے ملتوی

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک  )احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث  (13 ستمبر)  تک کے لیے ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ بدقسمتی سے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح معلوم ہوا کہ نواز شریف کو پیرول پر رہائی کے بعد لاہور لے جایا گیا ہے اور ان کی غیر حاضری میں عدالتی کارروائی چلانے کی ہدایات نہیں ملیں۔ خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ وہ نواز شریف سے آج رابطہ کرکے ہدایات لینے کے بعد کل عدالت کو آگاہ کردیں گے۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل سے روبکار  آئے تو پتہ چلے کہ اس میں کیا لکھا ہے۔ جج ارشد ملک نے مزید کہا کہ کلثوم نواز قومی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا مناسب نہیں۔ اس موقع پر خواجہ حارث نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر تھیں، جب نواز شریف وطن واپس آئے۔ جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ یہ باتیں قومی میڈیا میں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔</p>
العزیزیہ ریفرنس، سماعت 13 ستمبر تک کیلئے ملتوی