16 نومبر 2018

 سیاسی مداخلت برداشت نہیں ہو گی،شیخ رشید  

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا  ہے کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیرریلوے پرویزرشید نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنا چاہئے، ریلوے کا کوئی انجن رکنا نہیں چاہیے، مال گاڑی کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے جب کہ سبک رفتارفریٹ ٹرینیں چلانا اولین ترجیحات ہیں۔  ریلوے کا خسارہ اربوں روپے ہے جسے کم کرنا اولین ترجیح ہے جب کہ ریلوے کو بہترین وزارت بھی بنانا ہے اور اس کے لیے آرام مجھ پر حرام ہوگا، غریبوں کو اے سی کی سہولت دینے کے لیے کام کروں گا۔</p>
 سیاسی مداخلت برداشت نہیں ہو گی،شیخ رشید