23 ستمبر 2018
تازہ ترین

پرائیوٹ کالجز کا فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

<p>اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی مداخلت کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹکل انسٹیٹیویشن  نے میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ موصول دستاویزات کے مطابق میڈیکل کالج کی سالانہ فیس 8 لاکھ سے 9 لاکھ 50 ہزار تک بڑھادی گئی جس کے بعد ہر طالبعلم کو داخلے کی مد میں 50 ہزار روپے اور 5 فیصد ٹیکس ادا اکرنا ہوگا۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر طالبعلم والدین یا سرپرست اعلیٰ کے 5 سال پر مشتمل مالی استعداد سے متعلق دستاویزات پیش کرے اور انشورنس سرٹیفکیٹ بھی پیش لازمی حصہ ہوگا۔ پی اے ایم آئی اور پی ایم ڈی سی نے سینٹرل پالیسی نظام کے تحت داخلہ سازی کا فیصلہ کیا ۔  </p>
پرائیوٹ کالجز کا فیسوں میں اضافے کا فیصلہ