22 اکتوبر 2018
تازہ ترین

شوکت یوسفزئی کے  حلقہ کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار

<p>شانگلہ( مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور عام انتخابات 2018 کی ووٹنگ کے بعد آنے والا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  پی کے 23 میں خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن حلقے میں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، پی کے 23 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت یوسفزئی کامیاب قرار ہوئے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 10 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج کردی ہے اور اس حلقے سے  ن لیگ کے امیدوار عباد اللہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں۔ عباد اللہ کے خلاف اے این پی کے امیدوار سدید الرحمان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔</p> <p> </p>
شوکت یوسفزئی کے  حلقہ کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار