22 اکتوبر 2018
تازہ ترین

 پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق پارلیمنٹیرینز سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کے لیے سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے۔ پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے والوں میں 52 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں جن میں طلال چودھری، ڈاکٹر فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، میجر رطاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ، شیخ صلاح الدین، زین الٰہی اور شیخ آفتاب سمیت دیگر کے نام ہیں۔ فہرست کے مطابق 52 پارلیمنٹیرینز نے لاجز پر قبضہ کررکھا ہے اور نوٹسز کے باوجود رہائش گاہوں کو خالی نہیں کیا گیا جس کے بعد سی ڈی اے نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ آپریشن میں پولیس بھی شامل ہے۔ سی ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران کئی سابق ارکان کے کمروں کے تالے توڑ دیئے۔</p>
 پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن