گوجرانوالہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

<p>گوجرانوالہ، لاہور(آئی این پی )محکمہ انسداد دہشت گردی  نے گوجرانوالہ میں ایک کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر سیٹلائٹ ٹاوئون گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں   دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے اور وہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ادھر لاہور میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ڈولفن فورس نے کھوکھر ٹائون میں موبائل شاپ لوٹنے والے ڈاکو پکڑ لئے۔ تیز رفتاری کے باعث ڈاکو موٹر سائیکل سے گر پڑے جنہیں ڈولفن فورس نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔</p>
گوجرانوالہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی،2مبینہ دہشتگرد گرفتار