حب ، مسافر کوچ الٹنے سے35مسافر زخمی

<p>حب( آئی این پی) حب میں بیلہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے  سے 35مسافر زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کی تحصیل حب میں بیلہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی آنے  والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 35 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں، زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ، جن میں سے 6افراد کی حالت تشویشناک ہے۔</p>
حب ، مسافر کوچ الٹنے سے35مسافر زخمی