17 اگست 2017
تازہ ترین

دھماکہ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوروفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملہ کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے اور اعلیٰ سطحی اجلاس رات گئے طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال لاہور میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ہونے والے جلسہ میں شریک تھے کہ کوئٹہ میں بم دھماکہ کے بعد کوئٹہ روانہ ہوگئے اور رات گئے تک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ۔