17 اگست 2017
تازہ ترین

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سوشل میڈیا پر متحرک

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ 3دہائیوں سے مسلم لیگ ن بکھرنے کی باتیں کرنے والوں کو وقت نے غلط ثابت کردیا ہے ، مخالفین کو انشااللہ بڑی مایوسی ہوگی۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مرید کے میں ن لیگی اجتماع کو ملک کی حالیہ تاریخ کا منفرد سیاسی اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرید کے میں جی ٹی روڈ نواز شریف کے کارکنوں سے بھر گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں کے دھڑکن اور منفرد سیاسی قائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے کا یہ سیاسی اجتماع جس میں عوام نے کثیر تعداد مین شرکت کی حالیہ ملکی تاریخ ایک منفرد اجتماع تھا۔ ایک اور پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی محبت جی ٹی روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے اور یہ موجود تاریخ میں کسی بھی قائد کے استقبال کا واحد نظارہ ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ مکمل بندہے، نواز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جارہی ہیں۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مریدکے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی ویڈیوٴٴمریدکے نواز شریف کےلئےٴٴکے کیپشن کےساتھ شیئر کی ہے۔ جبکہ اپنے دیگر ٹویٹس میں انہوں نے لیگی ریلی کی تصاویر شیئر کیں۔