اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر جعلی اکائونٹ کا انکشاف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے نام سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی اکائونٹ کا انکشافٴفالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب، اعتزاز احسن اکائونٹ سے لاعلم نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و معروف قانون دان سینیٹر اعتزاز احسن کا ٹویٹر پر جعلی اکانٹ سامنے آگیا ہے، جعلی اکانٹ پر فالورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس اکائونٹ سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ، ٹویٹر صارفین بھی ان ٹویٹس کو اعتزاز احسن کے ٹویٹ سمجھ کر خوب سراہ رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹویٹر سمیت کسی سوشل ویب سائٹ پر ان کا اکائونٹ موجود نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جو کوئی بھی جعلی اکانٹ بنا کر استعمال کر رہا ہے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔