17 اگست 2017
تازہ ترین

بچہ ہلاکت ،نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کے بعد نوازشریف کیخلاف ذوالفقاربھٹوطرز کا مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دائر کرا دی گئی ، یہ درخواست محمود اختر نقوی نامی شخص نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر ان کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیاہے اور ذوالفقار علی بھٹو کیس کی طرز پر ہلاکت کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ،نوازشریف اور ساتھیوں کیخلاف درخواست دائر کرنیوالے محمود اخترنقوی نے موقف اپنایا کہ ریلی میں شامل ایک گاڑی نے جی ٹی روڈ پر 12سالہ بچے کو کچل دیا جس نے تڑپتے ہوئے جان دے دی جبکہ متعلقہ گاڑی سوار نے رکنے کی بھی زحمت نہیں کی لہذا نوازشریف کیخلاف ذوالفقار علی بھٹو طرز پر ہائیکورٹ میں مقدمہ چلانے کاحکم دیا جائے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے