رانی اس جنگ میں مردانہ لباس پہن کر شریک ہوئی اور یہی اس کی آخری جنگ تھی کیونکہ اس سے اگلے روز 18 جون 1858 کو 29 سالہ رانی لکشمی بائی زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔ رانی کی بہادری اور شجاعت حقیقت ہونے کے باوجود کسی فسانے سے کم نہیں۔ انگریزوں کی طرف سے رانی کے قاتل دستے کا سربراہ کیپٹن روڈرک برگز وہ پہلا شخص تھا جس…
سوڈان میں عمر حسن البشیر کے طویل اقتدار کے خاتمے کے بعد فوجی ملٹری کونسل نے زمام اقتدار اپنے ہاتھ میں تھام لی، جس کے بعد ملک میں نئی کشمکش کا آغاز ہوگیا، ایک طرف سوڈانی عوام کا اصرار ہے کہ وہ اپنے ملک کو بطور سول ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے خیال میں اگرملٹری کونسل کا وجود باقی رہتا ہے تو ان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوسکتے…
ہمارے سیاست داں صرف اقتدار کے لیے عوامی خدمت کا ڈھونگ رچاتے ہیں۔ حقیقت میں ان کا عوام سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ میڈیا نے عوام کی آنکھوں پر پڑی پٹی بہت حدتک اتاردی ہے، لیکن ہمارے سیاست دان پتا نہیں کس مٹی کے بنے ہیں کہ صرف کرسی اور دولت کا دفاع کرنے کی قسم کھائے بیٹھے ہیں۔ کہنے کو تو یہاں جمہوری طرز حکومت ہے، لیکن…
روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کے قرضے کو یقینی بنانے کے لیے شرح سود میں اضافے سے قرضوں میں 23 ارب ڈالر (3640 ارب روپے) کا اضافہ ہوا۔ صرف ایک دن میں امریکی ڈالر کی قدر 5.15 روپے بڑھنے کے باعث پاکستان کے قرضے میں 500ارب سے زائد اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 162.30روپے تک بڑھنے سے 20…
(26 جنوری 1924ء کی تحریر) اس کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات میں ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان فساد برپا ہو گئے۔ غرض حکومت پریشان ہو رہی ہے کہ ان انواع و اقسام کی مصیبتوں کا کیا علاج کرے اور کونسی خاص حکمت عملی اختیار کرے کہ ملک میں امن چین ہو یا حکومت کیلئے کوئی خاص راہ عمل نکلے۔ سطور بالا سے ہمارا مدعا یہ ثابت کرنا…
مریم نواز نے ٹھہرے ہوئے پانی میں پتھر پھینک کر جو ارتعاش پیدا کیا ہے، لہریں جس طرح کناروں سے آ کر ٹکرائی ہیں اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ بالآخر اس ارتعاش پر سکوت نے غالب آنا ہے۔ پھر بھی یہ ایک تلخ سچائی ہے کہ سطح آب پر پھیلے ہوئے حالات اس بات کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں اگر کوئی دوسرا پتھر پھینکا گیا، جس کے…
پنجاب حکومت نے قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے قانون میں تبدیلی کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ نئے ایکٹ کا نام Probation and Proclamation Act,2019 ہوگا جو پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد نافذ ہوگا۔ قیدیوں کی پیرول پر رہائی کا قانون انگریز دور میں 1926 بنایا گیا تھا، جس کے تحت جن قیدیوں کا جیل میں چال چلن اچھا ہو اور وہ اپنی کُل سزا کا ایک تہائی…
’ہم اپنی جھانسی نہیں دیں گے‘۔ یہ وہ تاریخی جملہ ہے جسے ہندوستان کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والی اس بہادر رانی سے منسوب کیا جاتا ہے جس نے انگریزوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے ناصرف انکار کیا بلکہ انہیں وہ ناکوں چنے چبوائے کہ اس کے بدترین دشمن اور حملہ آور انگریز جنرل سر ہوگ روز کو کہنا پڑا کہ Rani Lakshmibai is personable, clever and…
یہ حقیقت ہے کہ آزاد ہندوستان اپنی آئینی شناخت کے اعتبار سے کسی خاص مذہب کے ماننے والوں کا ملک نہیں رہا۔ یہی وجہ ہے کہ دستور ہند کی تمہید کو We the people of Indiaیعنی جملہ ’ہم بھارت کے لوگ‘ سے شروع کیا گیا ہے۔ گویا بھارت کسی خاص نظریے سے وابستہ افراد کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص اورگروہ کے لیے ہے جو اس کا شہری ہے،…
کہتے ہیں کہ ’’وقت، اعتبار اور عزت‘‘ ایسے پرندے ہیں جو ایک دفعہ محبت بھرے دل کی ٹہنی سے اُڑ جائیں تو پھر کبھی نہیں لوٹتے۔ یہ بھی عام تاثر ہے کہ اگر صاحب اقتدار ان تینوں انداز میں کہیں بھی مات کھا جائے، خواہ اس کی وجہ کچھ بھی ہو، پھر اسے سنبھلنے کے لیے ایک عرصہ ہی نہیں، بہت سے امتحانات اور مشکلات کے پُل عبور کرنے پڑتے…
ہم امریکا کو کتنا ہی بُرا بھلا کیوں نہ کہیں، اس سے انکار نہیں کرسکتے کہ وہ اس وقت دنیا کی عظیم ترین قوت ہے اور عسکری قوت اور سائنس و ٹیکنالوجی میں بے مہار ترقی نے اسے ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ وہ اکثر معاملات میں دنیا کو ڈکٹیٹ کرتا اور اپنی مرضی مسلط کرتا ہے۔ ہماری امریکا سے نفرت معقول جواز رکھتی ہے۔ برطانیہ کا زوال پذیر ہونا اور…
٭واٹس ایپ کا استعمال صحت کے لیے مفید قرار ایک ماں کو شکایت تھی کہ اس کا بیٹا اس کی رقم چُرا لیتا تھا۔ اس کی دوست نے مشورہ دیا کہ واٹس ایپ کے باعث بچے کتابیں نہیں کھولتے۔ ان میں رقم چھپادیا کرو۔ آج کل ہمارے بچے اور بڑے زیادہ وقت واٹس ایپ پر ہی ہوتے ہیں۔ عجب صورت حال ہوچکی ہے۔ بچے بس تین چیزیں مانگتے ہیں…
صدر ٹرمپ کی عربوں کی تیل کی رقوم استعمال کرکے فلسطینیوں کو بروکلن پل فروخت کرنے کی کوشش ابھی تک ناکام دکھائی دے رہی ہے؛ اور اس ناکامی پر کسی کو حیرت نہیں ہوئی۔ نام نہاد ’’ ڈیل آف دی سنچری‘‘ فریب کی ایک گھٹیا کوشش ثابت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کا دامادجیرڈ کشنر پالتو عرب فرمانروائوں اور دیگر خوشامدیوں سے بحرین میں جس طرح خطاب کر رہا تھا، وہ کالج…
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا ساحر لدھیانوی کا یہ شعر دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے امید کی کرن سمجھا جاتا ہے، لیکن میں اِس سے شدید اختلاف کرنے پر مجبور ہوں، یا تو یہ بات سرے سے ہی غلط ہے، یا اِس کا اطلاق ہمارے ملک پر نہیں ہوتا۔ ہماری سات دہائیوں…
بُل فائٹ سپین کی پہچان ہے جو کہنے کو کھیل لیکن درحقیقت جان لیوا ’’شوق‘‘ ہے۔ کہتے ہیں کہ شوق دا کوئی مُل نہیں، بُل فائٹ کو سپین میں وہی مقام حاصل ہے جو ہمارے یہاں کرکٹ کو ہے، وہاں بُل فائٹ فیسٹیول بھی منایا جاتا ہے، جس میں بیل کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لیے عوام کو فری ہینڈ ہوتا ہے، بُلز فیسٹیول میں لوگ گلیوں، سڑکوں،…
(26 جنوری 1924ء کی تحریر) وہ ایک سیدھی سی بات جانتے ہیں کہ حکومت سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھو۔ حق و صداقت کیلئے خود تکلیف اٹھائو کسی کو تکلیف نہ دو۔ بس ان چند الفاظ کے اندر ساری تحریک ترک موالات اور خلاف ورزی قانون پوشیدہ ہے۔ آپ نے اپنی تحریک کے دوران میں جس حق پرستی اور صداقت شعاری کا ثبوت دیا اس کا اثر یہ…
ہاں اس دوران ڈرامے بہت سے ہوئے کہ وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیاں اور اعلیٰ نسل کی بھینسیں نیلام کردی گئیں اور بتایا گیا کہ اس سے معیشت کو کس قدر فائدہ ہوگا۔ اسی طرح وزیرِاعظم ہاؤس اور ایوان صدر سمیت اہم حکومتی اداروں میں شاہانہ کھانے کی روایت ختم کرکے اس کی جگہ پانی یا اگر زیادہ ہی دریا دلی دکھانی ہو تو چائے اور چند بسکٹ مہمانوں کی…
سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروگرام ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پانچ ممالک کے لیے ہے، جن میں تیونس، پاکستان، بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا شامل ہیں اور ان ملکوں کے دو لاکھ پچیس ہزار حجاج اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پروگرام کے تحت عازمین حج کی امیگریشن، سامان کی بکنگ اور کوڈنگ ملکی ہوائی اڈوں سے ہورہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان کا…
تاریخ کا طالب علم ہونے کے ناتے بھارت میں تیزی سے ایک عرصہ سے زیر زمین موجود طوفان کو سطح آب پر آتے دیکھ رہا ہوں۔ بھارت میں سکھوں کے بعد شاید سب سے زیادہ ظلم وستم مسلمان بردشت کر رہے ہیں ان پر قیام بھارت کے بعد سے جن مظالم کا آغاز ہوا تھا ان میں کمی کبھی نہیں آئی، لیکن میڈیا کا اسی کی دہائی تک شاید اتنا…
افغان جنگ کے دوران جنرل ضیا نے ملک میں ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر متعارف کرایا تھا اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔ اکثر ان کی پریس کانفرنسوں میں یہ سوال اٹھایا جاتا کہ ان تباہ کن جرائم کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں ملک و قوم کو بہت بُرے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا تو جواب میں اپنی مخصوص سفاکانہ مسکراہٹ کے ساتھ جنرل ضیا یہ…
کچھ پاس نہیں پھر بھی خزانہ تجھے دیتے ملتا تو سہی۔۔۔ سارا زمانہ تجھے دیتے چلنے کے لیے راہ بناتے تیری خاطر رہنے کے لیے کوئی۔۔۔ ٹھکانہ تجھے دیتے اک بات نہ کرنے کے لیے تجھے کہتے کرنے کے لیے۔۔۔ کوئی بہانہ تجھے دیتے دن بھر تجھے تعبیر دکھاتے نئے دن کی راتوں کے لیے خواب۔۔۔ سہانا تجھے دیتے وحشت کے لیے…
تحریر: ظفر ڈوگر ’’۔۔۔جب اس کا جنازہ اٹھا تو وہ لاہور میں فیض کے بعد سب سے بڑا جنازہ تھا۔ اس میں اس کے دشمن بھی کندھا دینے آئے تھے کیونکہ وہ بھی وارث میر کے باطن کی صفائی ، حق گوئی اور جرات سے مر عوب تھے۔۔۔‘‘ یہ الفاظ معروف دانشور اور لکھاری جناب احمد بشیر کے ہیں——- نو جولائی 1987 کو پروفیسر وارث میر انتقال کرگئے…
تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اس پر تو کوئی دو رائے نہیں لیکن ہمارے کیس میں تاریخ کا دہرانا اس قدر اذیت ناک اور اس سے بھی بڑھ کر اتنا کریہہ صورت بن چکا ہے کہ پورے نظام سے اعتبار اور بھروسہ اٹھتا چلا جارہا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ آڈیو ویڈیو لیک نے احتساب کے پورے نظام پر سوالات کھڑے کر دے ہیں۔ جج…
معزز قارئین! اللہ تعالیٰ نے انسان کو پانچ ایسی خصوصیات سے نوازا ہے جنہیں انسانی حِسیّات میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً قوتِ باصرہ یعنی دیکھنے کی اہلیت، قوت سامعہ یعنی سننے کی اہلیت، قوت شامہ یعنی سونگھنے کی اہلیت، قوتِ لامسہ یعنی چھونے کی اہلیت اور قوت ذائقہ یعنی چکھنے کی اہلیت۔ صاحبو! یہ پانچ ایسی حِسیّات ہیں جو ایک نارمل انسان میں ہوتی ہیں۔ البتہ ایک…
گزشتہ ماہ کے اوخر میں بارہویں امریکا و افریقہ سمٹ کا انعقاد موزمبیق میں ہوا جس میں گیارہ افریقی ممالک کے سربراہان واعلیٰ سطح کے سرکاری اہل کار مع ایک ہزار کاروباری حضرات کے شریک ہوئے ۔تین دن تک جاری رہنے والی اس سمٹ امریکی نمائندوں نے افریقہ کے غریب اور کم آمدنی رکھنے والے ممالک کیلئے60ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ۔یہ منصوبہ امریکہ کے قومی…