آج کل ہمارے میڈیا کی تمام تر توجہ عائشہ نامی دو خواتین کی بیان کردہ کہانیوں پر مرکوز ہے۔ اس وجہ سے وہ معاملات مناسب توجہ سے محروم رہے جو نا صرف داخلی بلکہ خارجی طور پر بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جو معاملات نظر انداز ہوئے ان میں چند روز قبل آنے والا جناب عمران خان کا امریکا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق دیا گیا…
دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں سیاست کو جرائم سے پاک رکھنے کیلئے ہائی پروفائل لیول تک سیاسی منصب رکھنے والے سیاست دان اِس اَمر کا خاص طور پر خیال رکھتے ہیں کہ اُن کے دور اقتدار میں اُن کے یا اُن کی فیملی کے کسی رکن کی جانب سے شعوری یا غیر شعوری طور پر معمولی جرم کا بھی ارتکاب نہ ہو۔ لیکن پاکستان میں جس دیدہ دلیری سے…
انتخابات 2018ء جیت کر لیلائے وزارتِ عظمیٰ سے ہم آغوش ہونے کے امیدوار عمران خان اپنی ہی دھن کے آدمی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر پٹی پٹائی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں پتا چلا کہ دھاندلی کیسے ہوتی ہے۔ ان کا المیہ یہ ہے کہ انہوں نے عام انتخابات سے پہلے پنجاب کے چند بڑے شہروں اور پشاور میںاپنے بڑے بڑے جلسوں…
سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور ان سمیت انکے خاندان کے خلاف نیب میں کارروائی کے اعلان کے بعد حکمران جماعت کی جانب سے شروع کی جانے والی ـ’’ بلیم گیم ‘‘اور محاذ آرائی کی سیاست شدت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ویسے تو حکمران خاندان نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے ساتھ ہی جے آئی ٹی کے ارکان کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان اٹھا کر عدالت…
تقسیم ہند کے بعد سے بھارت میں اب تک ایسے بے شمار ایشوز اٹھائے گئے ہیں، جن کی زد میں خاص طور پر مسلمانوں کے عقائد، نظریات، معاشرت اور پرسنل لا آتے ہیں، وہیں ان تمام مواقع پر یہ سوال بھی بارہا اٹھتا رہا ہے کہ کیا یہ ایشوز خصوصاً مسلمانوں کو سامنے رکھتے ہوئے، انہیں اُلجھانے کی غرض سے اٹھائے جاتے ہیں؟ یا درحقیقت اِن معاملات کو اٹھانے والوں…
’’ روزنامہ جہان پاکستان‘‘ کی تاریخ میں 4 اگست کا دن اس لیے اہم ہے کیونکہ اس روز سوشل میڈیا کی دنیا میں ’’ جہان پاکستان‘‘ ویب سائٹ لانچ کی گئی۔ ’’ جہان پاکستان‘‘ آج صحافت کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ کم عمر اخبار ہونے کے باوجود ’’ جہان پاکستان‘‘ کی تاریخ کے ساتھ مدو جزر جیسے الفاظ جڑے ہوئے ہیں۔ ’’ جہان پاکستان‘‘ کی خوبی یہ…
کسی بھی ریاست میں کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔ مسلم حکمرانوں کی تمام تاریخ اس بات کی آئینہ دار ہے کہ انہوں نے اپنے اخلاق و اسلامی اقدار سے رعایا کے دلوں پر حکمرانی کی، لیکن جب اُن کی توجہ عوام سے ہٹی اور ظلم کا نظام چل نکلا تو پھر وہ مسلم حکمراں رہا اور نہ اس کی باقیات۔ میں یہاں کسی بھی…
تادم تحریر چکری کے شہزادے کی تمام تر خواہشوں اور کوششوں کے باوجود نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مفاہمت کے بجائے مزاحمت کاراستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب دولت اور عزت کی کوئی کمی نہیں بلکہ اُن کا تحفظ بھی سیاست میں ہے تو سیاسی پناہ گاہ ہی اب تاریخ میں نیک نامی سے زندہ رکھ سکتی ہے بلکہ بہت سارے ماضی…
عائشہ گلالئی کے بعد عائشہ احد نے اپنی الزام تراشی اور سنسنی خیز انکشافات پر مبنی طرز بیان سے سیاسی ماحول کو آلودہ کیا تو سیاسی احوال کے تجزیہ اور ان پر تبصرے کے حوالے سے رہی سہی رغبت اور دلچسپی بھی جاتی رہی۔ اس کا اندازہ یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ (بظاہر) 45 دنوں کے لئے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے والے عزت مآب شاہد خاقان عباسی نے…
مرد کی بالا دستی کا تصور ہزاروں سال پر محیط ہے۔ کہا جاتا ہے اس کی ابتدا تب ہوئی تھی جب ملکیت کا تصور ابھرا تھا یوں ہر اس شے کو جو خود کو دستبرد سے بچانے سے قاصر تھی ملکیت میں ڈھال لیا جانے لگا تھا۔ جب یہ سماجی تصور راسخ ہو گیا تو کہاوت چل نکلی کہ زر، زن اور زمین جھگڑے کی جڑیں ہیں جبکہ جڑ دماغ…
جمال عبدالناصر کے جانشین انور سادات بنے۔ ملکی حالت ابتر تھی۔ مصر کا سب سے بڑا ذریعہ آمدنی نہر سویز بند پڑی تھی۔ غزہ کی پٹی اور جزیرہ نمائے سینا اسرائیلی فوج کے قبضے میں تھے جو نہر سویز کے مشرقی کنارے پر براجمان تھی۔ نہر میں کئی جہاز ڈوبے پڑے تھے۔ اسرائیل اکڑا ہوا تھا۔ انور سادات جن کا نام پہلی جنگ عظیم کے ترک جرنیل انور پاشا کے…
سرسیّد نے جہاں مذہبی، سیاسی اور سماجی موضوعات پر لکھا ہے وہیں ان کی تاریخ سے دلچسپی بھی ان کی لکھی ہوئی کتابوں یا ایڈٹ کئے ہوئے مسودات سے ظاہر ہوتی ہے۔ ان کی ایک اہم کتاب آثارالصنادی ہے یہ دہلی کی پرانی عمارتوں کے بارے میں ہے۔ سرسیّد اور ان کا خاندان دہلی کے رہنے والے تھے اور اس کی عمارتوں اور گلی کوچوں سے ان کی محبت کے جذبات…
ہمارے کانوں میں آج بھی ایوب خان کی یہ مینڈیٹ چور آواز گونجتی ہے۔ جس نے کرپٹ اور نا اہل سیاسی رہنماؤں کے خلاف انقلابی اقدامات اٹھائے۔ حسین شہید سہروردی نے مارشل لاء اور ابیڈو پابندیوں کو چیلنج کیا مگر ایوب خان کوئی سیاست دان نہیں تھا کہ اس کی راہ کھوٹی ہوتی۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے جسٹس منیر کے نظریہ ضرورت کو مشعل راہ بناتے ہوئے اس…
ظہیر الدین بابر کی رانا سانگا سے جنگ میں فتح کو برصغیر میں مغل حکمرانی کے قیام کا سنگ میل قرار دیا جاتا ہے۔ رانا سانگا سے جنگ بابر کے لیے خود کشی کے مترادف تھی کیونکہ رانا سانگا نے ایک سازش کے تحت بابر کو ہندوستان بلایا کہ وہ دہلی میں قائم لودھی حکومت سے جنگ کرے۔ جب باہمی جنگ سے لودھی اور بابر دونوں کمزور ہوں تو وہ…
یوں تو سب کچھ ماضی کے کوڑے دان میں پھینکنے کے عادی ہیں ہم ہر حال میں مست رہتے ہیں مستقبل کی طرف بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور نہ ہی اُس کے لئے حکمت عملی بناتے ہیں، کوئی یہ بات سمجھنے کو تیار نہیں ہو گا کہ پاناما لیکس کا معاملہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان پارلیمنٹ کے بجائے عدالت لے کر کیوں گئے تھے۔ وہ خود تو…
معزز قارئین! دوسرے تمام مشاغلِ حیات کی طرح مشغلۂ ادب میں بھی تین طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں؛ اوّل ’’وہبی‘‘، دوئم ’’اکتسابی‘‘ اور سوئم ’’نقال‘‘۔ یعنی اوّل وہ جنہیں یہ ذوق فطرت سے ملتا ہے۔ ان فطری میلان والوں کی مثال اس پیراک سے دی جا سکتی ہے۔ جو بہاؤ کے ساتھ تیر رہا ہے کہ دو ہاتھ مارتا ہے تو گزوں آگے چلا جاتا ہے۔ یہ وہ اہل…
ایرانی رہنما عراق میں داعش کے خلاف کامیابیوں کے دعوے کرنے میں مصروف ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے رواںہفتے کہا: ’’عراقی فوج میں الحاشد الشابی ملیشیا کی شمولیت نے داعش کے قدم روکے، عراقی آرمی کو بھی حزب اللہ بنادیا گیا ہے۔‘‘ یہاں تک بات درست ہے کہ ایران نے عراقی فوج میں جزوی طور پر فرقہ واریت کا رنگ بھرا، اس کے باوجود موصل کی…
وطن عزیز میں ماہ اگست کا آغاز ایسے حالات میں ہوا جن پر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو یہ (حالات) تشویشناک اور ذہنی کوفت کا باعث بن سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں مردہ خاتون کے ساتھ ایک نوجوان مریض کو لٹا دیا گیا۔ منڈیالہ کی رہائشی ریاض بی بی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ…
ہماری طرح کروڑوں عوام جن کے بدن پر کپڑا نہیں، پاؤں میں جوتی نہیں، کھانے کو گھر میں آٹا دال نہیں، اُنہیں تو بھول ہی جائیں، ان بے چاروں کا کیا قصور؟ وہ تو خود ہی قسمت کے ستائے ہوئے ہیں، لیکن آپ غور کریں کہ شاہد خاقان جیسے شریف النفس انسان (جنہیں عبوری وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے) عہدے کا حلف اُٹھانے سے پہلے ہی، پوری…
خواتین کے ایک معروف سرکاری کالج میں انگلش کا پیریڈ تھا کہ ایک طالبہ زور زور سے رونے لگی، ٹیچر نے پڑھانا چھوڑا، فوری اس کے پاس جاپہنچی۔ بڑی نرمی سے دریافت کیا، کیا بات ہے، کیوں رورہی ہو۔۔۔؟ اس نے سسکیاں لے کر جواب دیا، میرے فیس کے پیسے چوری ہو گئے ہیں، بیگ میں رکھے تھے کسی نے نکال لیے۔ ٹیچر نے ایک لڑکی کو اشارہ کرتے ہوئے…
آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے اس بیان پر تو اکثریت کی طرح میں بھی چونکا تھا کہ اب آزاد کشمیر کا کس ملک سے الحاق ہو اس بارے میں سوچنا پڑے گا۔ تاہم گمان یہی تھا کہ وہ اپنی کہی بات کی تردید کر دیں گے۔ مگر یہ عمران خان کا ہی حوصلہ ہے کہ سرِعام کسی اہم شخصیت کو نا صرف ’’ذلیل کمینہ‘‘ جیسے معیوب دشنام…
یادش بخیر، یہ کوئی نو دس سال پرانی بات ہے۔ تب مرحوم صحافی، دانشور اور ممتاز ادیب حمید اختر ابھی حیات تھے۔ میں پی ٹی وی سے ابھی ریٹائر نہیں ہوا تھا کہ عیدالفطر کی صبح 10 بجے سے 12 بجے دوپہر تک مجھے بحیثیت ایگزیکٹو پروڈیوسر پاکستان ٹیلی ویژن نیوز چینل کیلئے دو گھنٹے کا لائیو شو لاہور سے آن ایئر کرنا تھا۔ میرے مدعو مہمانوں میں…
میں اکثر عرض کرتا ہوں کہ کامیاب تاجر وہ ہے جو اپنے گاہک کو مرنے نہیں دیتا اسے ہر صورت زندہ رکھتا ہے۔ خواہ کبھی کبھی اسے کمائی کی شرح میں کمی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ گزشتہ قریباً تیس سال سے ہمارے برسر اقتدار رہنے والے جمہوری بادشاہوں نے دہشت گردی، بدامنی، خوف اور دھونس دھاندلی کا دھندہ کیا ہے جب تک یہ بیماریاں زندہ ہیں ان…
نواز شریف کی نااہلی کے ہنگاموں میں وہ بہت یاد آئے، مسلم لیگ کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خدا جانے اُن کا ردِ عمل کیا ہوتا؟ آج ہم صرف اُس باکمال آدمی کو یاد کرتے ہیں جو صحافتی تاریخ کا ایک باوقار ایڈیٹر تھا، تاریخ میں مجید نظامی ایسے بے مثال، منفرد اور نجیب آدمی اَمر ہوتے ہیں۔ وہ صرف تاریخ کا حصہ ہی نہیں ہوتے بلکہ…
ملکی سیاست میں میاں صاحب کے نااہل ہونے کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے جنہوں نے کبھی خواب میں بھی وزارتِ عظمیٰ نہیں دیکھی تھی وہ بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں بلکہ کچھ نے تو وزارت عظمیٰ کے لئے کاغذات بھی جمع کرا دیے تھے۔ اس عمل کا مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ وہ ساری زندگی یہ کہہ یا وزٹنگ کارڈ…