اس لڑائی کا آغاز تو میاں نواز شریف کی پہلی مرکزی حکومت سے ہی ہو گیا تھا اور پہلی امریکا عراق جنگ میں جنرل مرزا اسلم بیگ اور نواز شریف کے اختلافات سامنے آئے تھے۔۔۔ اس کے بعد کے تمام ادوار میں میاں نواز شریف کی اپنے ہی ملک کی فوج کے سپہ سالاروں سے کبھی نہیں بنی اور آصف نواز جنجوعہ، جہانگیر کرامت، پرویز مشرف، راحیل شریف اور جنرل…
ہر فرد کے بنیادی حقوق ہیں، جس کا تحفظ ناصرف ریاست کی ذمے داری ہے بلکہ ان حقوق کو سلب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا بھی حکومت کی ذمے داری ہے۔ وطن عزیز میں ستر سال پہلے جو مسئلہ تھا، وہ آج بھی اسی طرح ہے، کئی حکومتیں بدلیں، لیکن عوام کے مسائل روز اول سے ویسے ہی ہیں جیسے تھے، ان میں کوئی تبدیلی کسی تبدیلی سرکار میں…
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے سی این جی مہنگی کردی۔ قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 980روپے سے بڑھ کر 1283روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کردی گئی۔ اس سے 19روپے فی کلوگرام اضافہ ہوگا اور سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمت پر مجموعی…
میڈیا کی گندی مچھلیاں لاکھ صفائی پیش کریں، ردعمل میں روایتی تلخ نوائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے لبوں پر گالی نما الفاظ سجائیں، الزامات لگائیں، سازشیں قرار دیں لیکن یہ اکیسویں صدی کا اختتام پذیر دوسرا عشرہ ہے جس میں لوگوں کی آنکھیں بھی کھلی ہیں، ہاتھوں کی انگلیوں میں بھی حرکت ہے۔ بات صرف ایک ٹچ کی ہے، بہت کچھ سمٹتا پھیلتا آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔…
ویسے تو ساری دُنیا میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے، پاکستان بھی دُنیا کا حصّہ ہے، یہاں بھی وہی کچھ ہوتا ہے جس سے دوسرے ممالک کے لوگ مضطرب رہتے ہیں، لیکن اگر میں طنزیہ کہوں تو پاکستان میں سیاست کا رُخ ہی عجیب و غریب ہے۔ یہاں ہر روز کوئی نہ کوئی نئی کہانی جنم لیتی ہے۔ شروع دن سے، جب سے عمران نے اقتدار سنبھالا…
سعودی حکومت نے جب سے منیٰ میں جمرات کو جانے والے راستے کو یکطرفہ کیا ہے، تب سے وہاں بھگدڑ جیسے واقعات کافی کم بلکہ ختم ہوگئے ہیں، وگرنہ جمرات کے قریب بھگدڑ ہونا ہر سال کا معمول تھا، اب تو سعودی حکومت نے جمرات والی جگہ کو کئی منزلہ کردیا ہے، تاکہ حجاج جہاں سے چاہیں رمی کرسکیں۔ جمرات کی رمی سیدنا ابراہیمؑ کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ…
چار برس سے زائد عرصے سے جاری یمن کی لڑائی سعودی عرب کے لیے مہنگی مہم ثابت ہوئی ہے اور جیسے جیسے یہ طول پکڑتی جارہی ہے، سعودیہ کا تشخص بُری طرح مجروح ہورہا ہے، ایک طرف حوثی باغیوں کی جانب سے اس کے اشارے کم ہی ملے ہیں کہ وہ اس لڑائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ یمن کے عوام اس کی کیا قیمت…
گزشتہ روز کے اخبارات کے ذریعے آئی ایم ایف کے قرضے کی پہلی قسط کی تفصیلات جاننے کا موقع ملا۔ معاشی حالات کو سدھارنے کے لیے آئی ایم ایف، عالمی بینک اور ایشین بینک معاشی مدد کے نام پر پاکستان کی خوداعتمادی اور آزادی کے بھی درپے نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ہر تین ماہ بعد اضافہ کیا جائے گا۔ اگلا اضافہ اگست میں ہوگا۔…
پاکستان کا کاروباری طبقہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں۔ اس کے سیاسی عزائم ہیں نہ پروگرام۔ یہ محض ایسے افراد ہیں جو کاروبار کے ذریعے رزق حلال کماتے، اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے اور ملک کو خوشحالی سے ہمکنار کرانا چاہتے ہیں۔ ایسا محب وطن طبقہ جو اپنی جیب سے یا قرض لے کر کاروبار کرتا، فیکٹری چلاتا، روزگار کے مواقع پیدا کرتا اور حکومتی مشینری رواں دواں…
(27 جنوری 1924ء کی تحریر) اس سے ہندوئوں کا کیا بگڑا؟ کیا ہمارے برادران وطن مجالس خلافت یا ان کے مخلص کارکنوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی بعض ناواجب خواہشات اور ناجائز آرزوئوں کی خاطر اسلام کو قربان کر دیں گے؟ اگر مسلمانوں کو ہندوئوں کے خلاف بھڑکانے کی حقیقت یہی ہے تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ اس سرزمین سے ہندوئوں کے بھڑکانے کا…
یہ سوال کہ تاریخ کی تشکیل کون کرتا ہے؟ اس کے جواب میں کہا جاتا ہے کہ تاریخ کی تشکیل میں وہ طبقہ اہم کردار ادا کرتا ہے جس کے پاس طاقت، اقتدار، جائیداد اور دولت ہو۔ دوسرا اہم طبقہ فلسفیوں، مفکرین اور سائنسدانوں کا ہوتا ہے۔ سائنس دان اپنے تجربات کی روشنی میں روایتی عقائد کو توڑتے ہیں اور اُن کی جگہ نئے افکار کو قائم کرتے ہیں۔ جیسے…
کل معمول کے مطابق دفتر سے واپسی پر دس کلو آٹا چکی سے لیا اس نے پانچ سو کے بجائے پانچ سو ساٹھ روپے مانگے یعنی آٹا پچاس روپے کلو کے بجائے باسٹھ روپے کلو۔ میں حیرت سے اس کا منہ دیکھ رہا تھا۔ اس نے میرے سوال کرنے سے پہلے ہی کہا۔ سر جی حیران نہ ہوں۔ اگلے ہفتے سے تندور کی روٹی پندرہ روپے کی ملا کرے گی۔…
دلچسپ امر یہ ہے کہ خرم سلطان کے ملکہ بننے کے بعد بھی خلافت عثمانیہ کے حرم ناصرف آباد رہے بلکہ ان میں کنیزوں کی تعداد بھی کبھی کم نہیں ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ خرم سلطان سے پہلے اور اس کے بعد بھی سلطنت عثمانیہ کے دور کو اکثر ’عہد خواتین‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ امویوں، عباسیوں اور عثمانیوں کے علاوہ مصر کی خلافت…
مجھے ’’نانگا مست‘‘ نے کہا تھا کہ گند صاف کرنے کا سادہ سا اصول ہے، پہلے اسے اکٹھا کیا جاتا ہے پھر ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ عجیب بات ہے کہ یہ غالباً 2014-15ء کی بات ہے، کراچی کی صفائی کی بات ہوئی تھی، پھر پاکستان کی صفائی کی بات ہوئی۔ ساحل سمندر کی صفائی کو اس سے جوڑا گیا۔ کراچی کے لحیم شحیم سیٹھ نے صفائی کرانے کی پیشکش کی،…
کتابوں سے دُور اور ادب کا شغف نہ رکھنے والے جانتے نہ تھے کہ گاڈ فادر کسے کہتے ہیں اور سسلین مافیا کس طرح کام کرتا تھا، البتہ انگریزی فلموں کے وہ شوقین جنہوں نے ’’گاڈ فادر‘‘ فلم دیکھ رکھی تھی، ان کے لیے یہ لفظ نیا نہ تھا، صد سلام اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا، جو بکے نہیں جھکے نہیں اور ڈرے بھی نہیں، انہوں…
چاہتا تو لوگوں کی ازدواجی یا محض خانگی زندگی کی دسیوں کہانیاں لکھ سکتا تھا اور لکھ سکتا ہوں۔ دو جمع دو چار کی مانند جان لیجیے کہ دو انسانوں کی باہم زندگیوں میں چلی سے لے کر جاپان تک اور ناروے سے لے کر نیوزی لینڈ تک، کوئی فرق ہوتا ہے تو بس اٹھارہ بیس کا ویسے کوئی فرق ہوتا نہیں ہے۔ بیاہتا ہوں یا باہم بسر، بے…
پاکستان کے موجودہ ’’آلودہ سیاسی حالات‘‘ کو دیکھ کر لامحالہ یہ خیال آ رہا ہے کہ ریاست یا سیاست میں سے کس کو بچانا ضروری ہے۔۔ سیاست بے شک کسی بھی ریاست کا لازمی جزو ہوتی ہے لیکن صرف اصل سیاست جو اخلاقیات، اقدار اور ایمانداری سے بھر پور ہو۔ پاکستان کے ’’نظام‘‘ کو بدلے بغیر یہاں پر کیسے بھی انتخابات کرا لیں یا حکمران لے آئیں کوئی فرق نہیں…
راملہ کا ایف ایم ریڈیو اپنے ایک ہفتہ وار پروگرام میں پوچھتا ہے ’’ اُردن میں کیا ہو رہا ہے‘‘۔ ادھر عمان کے ریڈیو البلاد سے بھی پوچھتا ہے ’’ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے‘‘۔ فلسطینی اور اُردنی ریڈیو ز اپنے ہفتہ پروگراموں میں یہ سوال ایک دوسرے سے ضرور کرتے ہیں۔ سوالوں کا یہ تبادلہ معلوماتی، دلچسپ اور گرم جوشی کا اظہار ہے، ان پروگراموں میں دو خواتین…
مصر میں آمریت اور جمہوریت کی جنگ موسیٰؑ اور فرعون کے درمیان شروع ہوئی تھی جو اَب بھی جاری ہے۔ جمال عبدالناصر ہو، حسنی مبارک یا جنرل فتح السیسی، طاغوت کے پیروکار ہر دور میں کسی نہ کسی شکل میں وارد ہوجاتے ہیں، لیکن اہل حق نے ہمیشہ ان کا مقابلہ صبر و استقامت سے کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حسن البناء ہوں، سید قطب، زینب الغزالی، محمد بدیع…
انسان کسی بھی صورت اپنی ہار تسلیم نہیں کرتا اور خصوصاً اگر بات اس کے عیش، آرام و اقتدار کی ہو تو شکست سے بچنے کے لیے وہ ہر حد تک جاتا ہے۔ سیاست ہو معاشرت یا کوئی بھی شعبہ، سچائی کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں مگر بعض اوقات جھوٹ کا سہارا لے کر انسان خواہش کرتا ہے کہ لوگوںکی توجہ اس کی جانب ہوجائے۔ اب…
(27 جنوری 1924ء کی تحریر) جدید پارلیمنٹ کے افتتاح پر جب قدامت پسندوں نے دیکھا کہ اب ہماری دال گلتی نظر نہیں آتی تو مسٹر میک نیل نائب معتمد صیغہ خارجہ نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت برطانیہ کی موجودہ خارجہ حکمت عملی کچھ ہماری ایجاد نہیں ہے بلکہ زمانہ گزشتہ کے وزرا سے یونہی ہوتا چلا آیا ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ مسٹر میک نیل…
کوئی مانے یا نہ مانے لیکن یہ حقیقت ہے کہ مریم نواز کی انکشافات پر مبنی ٹیپ نے صر ف عدالت کو ہی نہیں ریاست، حکومت اور حاکمیت، سیاست اور جمہوریت کو بھی فیصلہ کن موڑ پر لاکھڑا کیا ہے۔ اب دو بیڑیوں میں پائوں رکھنا ممکن نہیں ہوگا، کسی ’’کنٹرولڈ‘‘ لفظ کو تنکے کا سہارا نہیں بنایا جا سکتا۔ اب آمریت کے سائبان میں جمہوریت کو تحفظ دینا ممکن…
اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نے سیاست کا آغاز بہت بہترین انداز میں کیا اور آج ووٹ کو عزت تو ختم ہوگئی، ہاں لیکن ایک ویڈیو ضرور دِکھائی گئی، (میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی کا پورا نام لکھنے پر مجبور ہوں اس لیے کہ ایک اور مریم اورنگزیب ہیں جو آج بھی پارٹی کی ترجمان ہیں)، شہباز شریف جو پہلے خود ہی تمام سیاسی معاملات کو…
ہمارے وزیراعظم چونکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں اس لیے انہیں اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ملکہ حاصل ہے۔ جب انہوں نے اپنے آئن اسٹائن وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا قلمدان تبدیل کیا تو ایک ایسی خاتون کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر لیا جو ڈاکٹر تو ہیں ہی لیکن اطلاعات و نشریات کے ساتھ ساتھ ’علم ذاتیات‘ پر بھی مکمل عبور رکھتی ہیں۔…
کشمیری مسلمانوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے بعد سے کوئی دن ایسانہیں گزرتا جب نہتے کشمیری مسلمانوں کی عزتیں و حقوق پامال نہ ہوتے ہوں اور ان کی جائیدادوں و املاک کو تباہی سے دوچار نہ کیا جاتا ہو۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوجی آئے دن نت نئے مظالم ڈھانے میں مصروف ہیں۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر جگہ جگہ نہتے…