15 نومبر 2019
تازہ ترین
کا لم

شہر کی ہنگامہ پرور زندگی سے بھاگ کر گاؤں آنا ہمیشہ سے پرکیف لمحات کا بھرپور تجربہ رہتا ہے۔ مجھ جیسا گاؤں کا آدمی جب شروع میں تعلیم اور بعد ازاں غم معاش کی وجہ سے گاؤں سے نکل کر شہر میں جا بسا تو شہر کی زندگی سے روشناس ہونے اور وہاں کی بودو باش اختیار کرنے کے باوجود ان گلی اور کوچوں کو اپنی روح سے کھرچ نہ…

image

’’بجٹ دھماکہ ‘‘ہونے کو ہے۔ مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی بحران میں مبتلا قوم گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار ہے کہ ’’چڑی ‘‘رپورٹ میں جو کچھ کانوں تک پہنچا ہے، اس میں کچھ اچھا نہیں عام آدمی کے لیے،پریشانی کی بات یہ ہے کہ دھماکے کی پیشگی اطلاع کے باوجود کوئی بھی کسی بھی محفوظ مقام تک نہیں پہنچ سکتا۔پاکستان اور اس میں بسنے والے مختلف نوعیت کے دھماکوں میں مالی…

image

ہر سال جون کے مہینے میں آموں کی ’’آمد‘‘ کے ساتھ حکومت کی طرف سے عوام کو ایک گراں قدر اور گرما گرم تحفہ دیا جاتا ہے اور وہ ہے بجٹ کی بین۔۔۔۔۔ بجٹ کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس کے آتے ہی کسی کو غصہ آتا ہے، کسی کو پسینہ، کسی کو پیسہ اور کسی کو پیار … بجٹ سے اگر ’’ب…

image

جمہوریت کی بقا شہریوں کے اعتماد کی بحالی میں ہے، لیکن اگر عوام الناس جمہوری نظام پر سوال اٹھانے لگیں تو پھر عین ممکن ہے کہ جمہوری نظام میں بھی شک و شبہ کی گنجائش پیدا ہوجائے اور یہ اس حد تک بڑھ بھی سکتے ہیں کہ عوام اس نظام ہی سے متنفر ہوجائیں۔ دراصل جمہوریت نام ہے جمہور کی حکمرانی کا، جہاں عوام کے ذریعے اُن کے نمائندے منتخب…

image

تاریخ گواہ ہے کہ امریکا نے مسلمانوں کی کبھی مدد نہیں کی بلکہ اپنے مفادات کی خاطر مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا۔ جب 1965کی جنگ ہوئی تو بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا تو امریکا نے ہتھیاروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ 1971 کی جنگ میں پاکستانی امریکا کے چھٹے بحری بیڑے کا انتظار ہی کرتے رہے۔ جب 1979 میںروس نے افغانستان پر جارحیت کی تو…

image

قارئین! قیامِ پاکستان کے بعد طنز و مزاح کے بڑے شاعر مجید لاہوری تھے جنہوں نے شاعری کے ذریعے سیکڑوں اشعار میں رشوت، سفارش اور بدعنوانیوںپر کڑی تنقید کی ہے۔ دو تین مثالیں دیکھئے: نوٹ ہاتھوں میں وہ رشوت کے، لیے پھرتے ہیں کوئی پوچھے کہ یہ کیا ہے تو چھپائے نہ بنے خدا کے واسطے مجھ کو منسٹری دے دو مرا مزاج لڑکپن سے لیڈرانہ…

image

حالیہ ایام میں افغانستان میں امن کے عمل کے لیے گزشتہ دو دہائیوں کی نسبت ایک بہترین موقع ہے اور اس اہم موڑ پر ایک ایسی حکمت عملی کی ضرورت ہے جو امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو نہ کہ اس میں رکاوٹ بنے، لیکن بادیٔ النظر میں صورت حال ویسے نہیں دکھائی دے رہی جیسی توقع کی جارہی ہے۔ امریکا کے خصوصی نمائندے برائے…

image

1440ہجری کا رمضان اپنی رحمتیں، برکتیں بکھیرتا، ہم سے رخصت ہوا۔ الحمد للہ، کہ اللہ رب العزت نے ایک اور رمضان عطا کیا۔ ایک اور موقع ہم جیسے گنہگاروں، دنیا داروں کو عطا کیا کہ ہم اللہ کے احکامات کی بجا آوری کر سکیں۔ اپنے طرز زندگی کو اس کے احکامات کے مطابق ڈھال سکیں، اس کی بندگی کا اقرار کر سکیں (گو حق تو یہ ہے کہ حق ادا…

image

(13 جنوری 1924ء کی تحریر) ’’یہ پرچم اب کسی سے گرایا نہ جائے گا‘‘ کسی تحریک کو رفتہ رفتہ مٹا دینے کا اس سے زیادہ موثر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا کہ اس کے کارپردازوں پر تشدد نہ کیا جائے اور انہیں اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ چنانچہ پچھلے دنوں اکالیوں نے ایک مجلس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا اور لکھا تھا کہ اکالی جتھوں کی…

image

اسلامی تاریخ میں ایک اور کردار کو بے حد و حساب اہمیت و تقدیس حاصل ہے جسے ذوالجناح کہا جاتا ہے۔ یہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کے اس وفادار کا نام ہے جو کربلا میں ان کے ہمراہ تھا اسی لیے ذوالجناح کو محبت و وفاداری کے پیکر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ ذوالجناح کے لغوی معنی دو بازوؤں یا پروں والا ہیں۔ مشہور روایت ہے کہ اسے حضور…

image

گلوکار وارث بیگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاروں کی فلمی گلو کاری نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ جبکہ انکل سرگم کا کہنا ہے کہ جب پاکستان میں فلمسازی ہی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہو تو فلمی گانے کیسے پیدا ہونگے؟ آج کل اخبارات میں ہر طرف یہی پڑھنے کو مل رہا ہے کہ فلاں فنکار یا فلاں مشہور ایکٹر نے فلم…

image

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مقام خرکمر پر ایک اور دہشت گردی کی واردات میں پاکستان آرمی کے ایک لیفٹیننٹ کرنل، ایک میجر، ایک کیپٹن اور لانس حوالدار کی شہادت اور کچھ جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس قافلے کو بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ طے شدہ بات ہے کہ اس علاقے میں کوئی تخریبی کارروائی مقامی معاونت کے بغیر ممکن…

image

اللہ تعالیٰ نے انسان کو تمام مخلوق پر شرف عطا فرمایا ہے۔ انسان کو اللہ نے عقل وشعور اور قوت فیصلہ عطا کی ہے۔ انسان، زمین پر اللہ کا خلیفہ ہے۔ انسان کی جو صفات اسے دوسری مخلوقات سے ممتاز وممیز کرتی ہیں، ان میں ایک نمایاں صفت اس کی شرم وحیا کی حس اور جذبۂ عفت ہے۔ انسان کا لباس اسے موسم کی شدت سے بھی محفوظ رکھتا ہے…

image

عمران خان امن کے متلاشی تو ضرور ہیں، لیکن اُنہیں بھی یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان میں ایوب خان سے لے کر ساری ہی حکومتوں نے خطے میں امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ فیلڈ مارشل ایوب خان نے اپنے دورِ حکومت میں بھارت کو فوج میں کٹوتی کی پیشکش کی، لیکن نہرو نے کوئی کان نہیں دھرا، مگر اس میں کوئی حیرت کی بات نہ تھی۔  پنڈت…

image

ہم تو ایک مدت سے اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اکیسویں صدی کے آغاز سے ہی معاشی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ فریقین نے اپنے اپنے محاذ پر صف بندی کر کے ہتھیاروں کے ساتھ مہروں کی دروبست بھی کر لی ہے۔ فریقین بساط کے دونوں طرف بیٹھ کر بساط پر بھی غور کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے کے ذہنوں کو بھی پڑھ رہے ہیں، کوئی وقت جاتا…

image

حکومت کا فیصلہ قابل تحسین تھا کہ ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، یہ فیصلے اس سے قبل کئی بار ہوئے مگر کوئی حکومت اپنی مجبوریوں کے سبب اس پر قائم نہ رہ سکی، انصاف حکومت کے فیصلے سے روزہ داروںکو ریلیف ملا جو واحد ریلیف تھا۔ بیس کروڑ کی آبادی میں قریباً ایک کروڑ ایسے ہیں جن کا پیشہ ڈاکہ زنی کے زمرے میں تو…

image

معزز سامعین!  آج کل کرپشن کا دور دورہ ہے۔ نوید ہے کہ نئی حکومت اس خرابی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کا تہیہ کر چکی ہے۔ اگر ایسا ہو گیا تو یہ سرزمیں واقعی جنت نشاں بن جائے گی۔ اس سلسلے میں ہم نے اپنے فکاہی ادب کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ: یوں تو پہلے بھی تھی، کامن کبھی ایسی تو نہ تھی ملک پورے…

image

یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات کے ملے جلے نتائج سے لگتا ہے کہ کوئی بھی گروپ اپنی کامیابی کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ قوم پرست دائیں بازو کی جماعتوں نے جتنی کامیابی سمیٹی ، اس قدر کامیابی بائیں بازو کی جماعتوں کے حصے میں آئی ، جن میں گرینز سرفہرست ہیں۔ البتہ ، جو واحد نتیجہ دیکھنے میں آیا، وہ یہ کہ1945ء سے براعظم یورپ کی سیاست پر غالب روایتی…

image

ملک کی مجموعی صورتحال اس بات کی غماز ہے کہ تحریک انصاف حکومت اب مشکلات کے بھنور سے نکلتی جا رہی ہے۔ حکومت کو جس طرح معاشی و سیاسی چیلنجز کا سامنا تھا، ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی چالوں سے اس نئی حکومت کو چاروں شانے چت کر دیں گی، لیکن حکومت اپوزیشن کی امیدوں کے برعکس آج بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے…

image

تحریک پاکستان کے دوران اور کافی سال بعد تک یہ موضوع زیر بحث رہا ہے کہ انسانوں کے کسی گروہ کی قومیت کا تعلق اس کے مذہب سے ہوتا ہے یا وطن سے۔ تصور پاکستان کے خالق ڈاکٹر علامہ اقبال نے جنوبی ایشیائی مسلمانوں کے ایک بہت بڑے حصے کو اپنے اس استدلال سے قائل کر لیا تھا کہ قومیت کی بنیاد مذہب ہی رہا ہے ۔ تحریک پاکستان کو…

image

(12 جنوری 1924ء کی تحریر) مہاتما گاندھی کو رہا کرائو ان امور کو مدنظر رکھ کر ہم کانگرس اور خلافت کے تمام کارکنان ایثار پیشہ کی خدمت میں استدعا کرتے ہیں کہ وہ تمام فرقہ وار مقاصد سے بے نیاز اور قوموں کی حلیدہ تنظیمات سے فارغ ہو کر ان کاموں میں مصروف ہو جائیں جن کی کامیابی ہر قوم کے سیاسی، اقتصادی، معاشری اور تعلیمی مسائل کو…

image

ایک روایت یہ بھی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے سامنے ان کے گھوڑے پیش کیے گئے تو وہ ان میں اتنے محو ہوئے کہ اللہ کی یاد سے بھی غافل ہو گئے۔ قرآن مجید میں اس بات کی طرف اشارہ بھی موجود ہے۔ قابل ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رو گھوڑے پیش کیے گئے تو…

image

جنرل پرویز مشرف دور کی بات ہے جب مارچ 2001  میں قتل کے مقدمات میں سزایاب ہونے والے قیدیوں کی سزائوں میں رعایت ختم کر دی گئی وگرنہ اس سے پہلے جو بھی حکومت رہی اس نے بلا امتیاز تمام قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی۔ پھر 1997میں تو صدر محمد رفیق تارڑ نے تمام قیدیوں کوپانچ سال کی معافی دے دی جس کا فائدہ ہزاروں قیدیوں کو ملا ۔قیدیوں…

image

یہ دنیا اصولوںپر قائم کی گئی ہے اور اصولوں پر ہی قائم رہے گی ۔ اللہ پاک نے بڑی حکمت سے دنیا بنائی ہے اللہ پاک نے ہر چیز میں اصول بنائے ہیں۔ پوری کائنات میں کوئی چیز اللہ پاک کے قانون کے خلاف کام نہیں کرسکتی سوائے انسان کے خلافِ قانون کسی کی طاقت نہیں کہ کوئی کام کرے آپ کا کیا خیال ہے چاند اور سورج اپنی مرضی…

image

پاکستان میںایک رواج ہے اور بہت عام ہے کہ سیاسی مخالفت ہو، علاقائی مصلحت ہو یا سیاستدانوں کا ذاتی نقصان ہوجائے تو فوراََ کہہ دیا جاتا ہے کہ ملکی سالمیت خطرے میں ہے یعنی یوں کہئے کہ ہمارے ہاں سب سے کمزور شے ملکی سلامتی ہے جس کو ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اس کے لیے حساسیت قابلِ تعریف ہے کہ ہم محتاط رہیںلیکن اس کو پستہ بادام سمجھ…

image

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟