22 جولائی 2019
تازہ ترین
کا لم

 افغانستان میں قیام امن کے عمل کے ساتھ علاقے کے کئی ممالک کے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں روس کی طرف سے ہونے والی پیش رفت اس صورتحال کے کئی نئے پہلو سامنے لاتی ہے۔ جب روس نے طالبان کے ساتھ اپنے ڈپلومیٹک تعلقات کو آگے بڑھایا تو غیر رسمی طور پر یہ امن مذاکرات ہی کی ایک صورت قرار پائی۔ روس نے طالبان کے ساتھ قیام امن…

image

افغا ن امن کانفرنس بھوربن میں اختتام پذیر ہو گئی۔ افغانستان کے بارے میں ہونے والے اب تک مذاکرات کا یہ چھٹا دور تھا، اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مکہ مکرمہ ، دوحہ، روس اور چین میں بھی افغان گروپوں کے مابین مذاکرات کے دور ہوچکےہیں۔بھوربن کانفرنس کے موقع پر ترکی کی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق…

image

کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان اس وقت معاشی لحاظ سے انتہائی بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ ماضی کی حکومتیں ہوں یا موجودہ، معاشی بحران میں سب نے حصہ ڈالا۔ اس حوالے سے اگر صرف ماضی کی حکمران جماعتوں کو مورد الزام ٹھہرایا جائے تو یہ ناانصافی ہوگی، کیونکہ کل جو جماعتیں اپوزیشن میں تھیں، آج اقتدار میں ہیں، اگر اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اپنا مثبت کردار پارلیمنٹ میں رہ…

image

کسی قوم و ملک کی پائیدار ترقی میں اعلیٰ تعلیم کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ معاشی، سیاسی، سماجی اور تہذیبی استحکام کے لیے قوموں کو علوم و فنون کی ضرورت ہوتی ہے، اس ضرورت کو جامعات ہی پورا کرتی ہیں۔ قومی تعمیرِنو میں یونیورسٹیاں اہم ترین وسیلہ ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی کا مقصد موجودہ علم کی ترسیل، نئے علم کی تخلیق اور تجزیاتی و تخلیقی قوتوں کی آبیاری ہوتا ہے۔ یہی…

image

پاکستان واحد ملک ہے جس نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مہاجرین کی کثیر تعداد کو طویل عرصے تک اپنے دامن میں جگہ دی، اپنی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں عزیز مہمان کی طرح پروٹوکول دیا، کمیونزم کے خونی پنجوں سے تحفظ کے لیے بہترین پناہ گاہیں فراہم کیں، تعلیم و صحت کی سہولتیں دیں اور ان کے ہر قسم کی ضروریات کی تکمیل کی پاسداری کی۔ افغانستان پر…

image

 حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں سے لے کر عوام تک جب پاک چین دوستی کا ذکر کرتے ہیں توسب پر ایک جذباتی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ شعر وشاعری پر اتر آتے ہیں۔ اس دوستی کو ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری قرار دیتے ہیں۔ یہ قصہ سناتے ہوئے بھی بڑا فخر محسوس کرتے ہیں کہ ستر کی دہائی میںپنجاب کے وزیر اعلیٰ ملک…

image

2012 میں جب بارک اوباما دوسری صدارتی مدت کا انتخاب لڑنے کی تیاری کررہے تھے، اُس وقت ان کی انتظامیہ خارجہ پالیسی کے دو بڑے بحرانوں میں الجھی ہوئی تھی۔ ایک یورپی یونین کے بکھرنے کا امکان تھا، جس سے متعلق ان کی ٹیم کو تشویش تھی کہ اس سے امریکا کو بڑا معاشی دھچکا لگ سکتا تھا اور اس کے اثرات صدارتی انتخاب پر مرتب ہوسکتے تھے۔ دوسرا ممکنہ…

image

ترقی یافتہ اقوام میں تھنک ٹینک ہوتے ہیں جو ان ممالک کے لیے توانائی، دفاع، زراعت، خارجہ پالیسی، ماحولیات، صنعت و حرفت، تجارت، بین الاقوامی تعلقات عامہ کی خاطر رہنما اصول اور پالیسیاں بناتے ہیں اور ان کی روشنی میں قومیں اور ریاستیں اپنے لیے پالیسیاں بناتی ہیں، امریکی حکومت کے بارے میں دنیا بھر کے سیاسی، اقتصادی اور عالمی اُمور کے ماہرین متفق ہیں کہ اسے وائٹ ہائوس میں…

image

موجودہ دور میں حکمرانوں و قوموں کو بقا کے خطرات پہلے کی نسبت کہیں زیادہ گہرے ہوچکے ہیں کہ موجودہ دور میں اطلاعات کی فراوانی کے ساتھ دنیا گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرچکی ہے اور آج بھی جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مصداق، طاقتوروں کا انداز جدید اور اثررسوخ ماضی کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے، جوڑ توڑ کے نئے طریقہ ہائے کار نے اقتدار کو…

image

(19 جنوری 1924ء کی تحریر)  بولشویکوں کا اقتدار کب سے افغانستان پر مسلط ہے یہ ہمیں نہیں بتایا گیا بلکہ آج سے چند ہی ماہ پیشتر لارڈ رالنسن کماندار اعظم افواج ہند نے کونسل میں بیان کیا تھاکہ افغانستان کے ساتھ حکومت برطانیہ کے تعلقات روز افزوں ہو رہے ہیں اور غالباً یہی وجہ تھی کہ لارڈ انچکیپ نے فوجی مصارف میں جو تخفیف کی اسے لارڈ رالنسن نے…

image

ایک دلچسپ امر یہ ہے کہ گدھے کا سیاسی گہماگہمیوں سے بھی مضبوط تعلق ہے۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کا سیاسی نشان گدھا ہے۔ گدھا محنتی اور مضبوط ارادوں کا جانور تصور کیا جاتا ہے اس لیے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے سترہویں صدر (1829-1837) اور پارٹی سربراہ اینڈریو جیکسن نے سیاسی مہم کے لیے گدھے کا نشان ہی منتخب کیا تھا۔ بھارت میں2017 کے ریاستی انتخابی ماحول میں میاں…

image

اخبارات میں چھپنے والی روزانہ کی خبروں میں کچھ خبریں ایسی بھی ہوتی ہیں جن پہ تبصرہ کرنے کو دل مچل جاتا ہے۔ ویسے تو اخبارات میں چھپنے والی خبروں کو صرف دفتری ریکارڈ سمجھ کے سنبھالا جاتا ہے جن میں عدالتی پیشی کیلئے حاضری والے اشتہارات اور فلمی دنیا کے اداکاروں کے بیانات سمیت سپورٹس کی خبروں کو اہمیت صاصل ہوتی ہے۔ اخبارات کے دیگر لوازمات میں فلموں کے…

image

پچھلی دو دفعہ تو میں نے حکومتِ پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کو کئی ایک تجاویز پیش کیں، اُن تک پہنچی یا نہیں، معلوم نہیں، اتنا ضرور یاد ہے کہ عمران کو حلفِ وفاداری اُٹھانے کے چند روز بعدہی میں نے اُنہیں مبارک باد کا پیغام ارسال کیا تھا، جس کی کاپی اُس وقت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بھی بھیجی تھی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، ایک…

image

معزز قارئین! ہم زندگی بھر کسی سیاسی جماعت کے رُکن نہیں بنے کیونکہ ایک آدھ سماجی انجمن کی رکنیت کا تجربہ کر کے ہمیں معلوم ہو گیا تھا کہ ہر جماعت اپنے لیے اور عوام کے لیے اظہارِ رائے کی آزادی مانگتی ہے مگر دوسرے سیاسی لوگوں کو اظہارِ رائے کی آزادی تو کجا آزادئ رائے تک کا حق نہیں دیتی بلکہ اُن سے بے چوں و چرا سمع و…

image

لنکن کے بقول جمہوریت کی عام فہم تعریف ہے عوام کے لیے، عوام کے ذریعے، عوام کی حکومت۔ جمہور کا مطلب عوام MASSES ہے۔ جمہور کی حکومت کا مطلب تو عوام کی حکومت ہوا نا؟ جب حکومت عوام کی ہو تو اس میں عوام کی طبقوں میں تقسیم تو نہیں ہوا کرتی۔ رنگ نسل، مذہب، علاقہ، امیری غریبی جمہوریت کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، جمہوریت میں آزادی تحریر…

image

پنجاب حکومت نے فلاحی کاموں پر پابندی عائد کر دی ہے، کوئی تنظیم، گروہ یا این جی او کوئی کارِ خیر سرانجام نہیں دے سکے گی۔ اگر کسی نے فلاحی کام ضرور کرنا ہے تو اسے حکومت پنجاب محکمہ داخلہ سے اجازت لینا ہو گی۔ فلاحی کاموں کے لیے چندہ اور زکوٰۃ وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے، یہ کام اجازت لے کر ہی ہو گا۔ کہا گیا ہے کہ حکومت…

image

اپوزیشن کے شدید دباؤ کے بعد آخر کار سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا پڑے۔ پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران سابق صدر نے جو مختصر تقریر کی وہ میڈیا کی خاص توجہ کا مرکز بنی۔ بعض لوگوں کے لیے تو آصف علی زرداری کی تقریر میں کی گئی یہ بات انتہائی غیر متوقع تھی جس میں انہوں…

image

دنیا کی بُری سے بُری قوم ہو اُس میں بھی ایماندار لوگ مل جاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی لاتعداد ایماندار لوگ موجودہیں مگر وہ لوگوں کے کام نہیں آتے، کیوں ؟ اس لئے کہ ایماندار کے پاس پیسے نہیں ہوتے کہ وہ دوسروں کی مدد کریں ۔ جب میں آپ کو ایمانداروں کی تفصیل بتائوں گا تو پھر آپ کہیں گے کہ ان کے پاس تو پیسے ہو ہی نہیں…

image

اسلامی دنیا میں بنگلہ دیش اور مصر ایسے دو ممالک ہیں جو آج کل حزب مخالف کی طاقت کو کچلنے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں جس میں سر فہرست عدالتی ٹریبونل کا قیام ہے جو حکومتی ایماء پر حزب مخالف کا ٹرائل کررہا ہے تاکہ ایک مخصوص ایجنڈے اور سوچ کو فروغ دیا جائے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس سلسلہ میں انصاف کے تقاضوں…

image

گزشتہ روز میرے قریبی عزیز نے بتایا کہ آج کل ٹریفک لائسنس بنوانا مشکل ہوگیا ہے۔ میں نے اپنے بھائیوں کے لائسنس بنوانے ہیں مگر ناکامی ہورہی ہے۔ ان میں سے ایک تو دبئی اور سعودی عرب کا لائسنس یافتہ اور ٹرینڈ ڈرائیور ہے، آپ کے سی ٹی او سے اچھے مراسم ہیں، سفارش کرادیجیے۔ میں نے کہا کہ جو کام صرف پانچ سو روپے میں ہوسکتا ہے، اس کے…

image

(19 جنوری 1924ء کی تحریر) انگلش مینؔ کی ہرزہ سرائیاں(2) ہم اپنے بعض مقالات میں اس حقیقت کی چہرہ کشائی کر چکے ہیں کہ آج حکومت برطانیہ افغانستان کے معاملات خارجہ کو اپنے قبضہ میں لے لینے کیلئے بہت بے تاب ہو رہی ہے۔ انگریزوں کو قاتلوں کی حوالگی یا گرفتاری سے کوئی سروکار نہیں، بولشویکوں کی مخالفت سے کوئی واسطہ نہیں، مقصد حقیقی یہ ہے کہ پھر…

image

اکیسویں صدی میں اس نوعیت کا تیسرا واقعہ بھی مراکش میں پیش آیا جب 28 اگست 2002میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں چودہ سالہ خچر نے ایک نرینہ بچے کو جنم دیا۔ پانچ سو سال پہلے تک اس طرح کے واقعات کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا تھا تاہم 1527 کے بعد سے ان کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جانے لگا جس کے مطابق اب تک اس طرح کے ساٹھ واقعات…

image

بادشاہت ہو یا آمریت، جمہوریت ہو یا مارشل لا، فن حکمرانی کے کچھ اصول اور ضابطے ہوتے ہیں۔ وقت اور حالات کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں اور سیاسی عملدرآمد کی راہیں بھی استوار کرنا پڑتی ہیں۔ ایسی حکومتیں جن کی زمین میں جڑیں نہ ہوں ان کیلئے تو یہ کام اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ انہیں تمام تر سیاسی مخالفت کو نظرانداز کر…

image

میں عموماً ایسے موضوعات پر قلم نہیں اٹھاتا، اس کی میرے نزدیک سب سے اہم وجہ حقائق تک مکمل رسائی نہ ہونے کے علاوہ معاملات کی حساسیت ہے۔ رموز مملکت خویش خسرواں دانند کے مصداق  خود کو محض ہر موضوع پر پاٹے خاں ثابت کرنے کے چکر میں کوئی بھی ’’چول‘‘ مار دینا انتہائی جاہلانہ اور خلاف عقل بات ہے لیکن جب عائشہ صدیقہ جیسی متعصب اور ایک خاص نقطہ…

image

پاکستان کی سیاست میں ایک نیا انداز متعارف ہوا ہے۔ سیاستدانوں کی روایتی سست روی اور بناوٹی ناکارہ پن غائب ہو چکے ہیں، متنازع معاملات پر مٹی ڈالنے کے بجائے منطقی چھان بین اور نتائج اخذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا نے بھی تنقید کے معاملے میں ضرورت سے زیادہ حسن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک نئے رجحان کی ابتدا ہے۔…

image

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟