17 اگست 2017
تازہ ترین

عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟

عالمی خبریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی  دہشتگردی  کی تازہ کارروائی  میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایس پی پلوامہ نے بتایا کہ  بانڈی پورہ کے علاقے پلوامہ میں اس وقت سنسنی چھا گئی جب بھارتی فوجیوں نے  ایک نجی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے اشارے کو نظر انداز کر کے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جس پر بھارتی فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے 2نوجوانوں کو شہید کر دیا نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور زبردست احتجاج کیا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان ایوب للہاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، نوجوان کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں ضلع پلوامہ کے علاقے للہار میں اپنے آبائی قبرستان سپردخاک کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ایوب للہاری کوضلع پلوامہ کے علاقے بانڈر پورہ میں شہید کیا تھا ، بھارتی پولیس نے دعوی ٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان ایک مجاہد تنظیم کا ضلعی کمانڈر تھا، عینی شاہدین کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں اور راستے سیل کیے جانے کے باوجود ہزاروں لوگوںنے شہید نوجوان کے آبائی گائوں للہار کی طرف مارچ کیا،وہ باغات اور کھیتوں کے راستوں سے اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، لوگوں کی کثیر تعداد کے باعث شہید کی دو مرتبہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے 

 ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے جاری تنازعے کے حل کے لئے عسکری کارروائی ہولناک ثابت ہو سکتی ہے تاہم شمالی کوریا کا جوہری ہتھیار تیار کرنا بھی امریکا کے لیے نا قابل قبول ہو گا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس جوائنٹ چیف آف اسٹاف میرین کور کے جنرل جوزف ڈنفورڈ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ  اعلیٰ سطحی امریکی مشیر اسٹیوو بینن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں،جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں عسکری کارروائی کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔  
image

 جاپان میںمِیناماتا بیماری کا سبب بننے والے مرکری یا پارے کے استعمال کے ضوابط سے متعلق طے پانے والا عالمی سمجھوتہ 50  ملکوں کی   توثیق  کے بعد  نافذالعمل ہو گیا ہے، جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان نے 2013 میں پارے کے حوالے سے مِیناماتا کنونشن میں منظوری کے لئے کلیدی کردار اداکیا تھا، کنونشن کا نام جنوب مغربی جاپان کے شہر کے نام پر رکھا گیا تھا جہاں پارے سے آلودہ صنعتی فضلے کی وجہ سے لوگ صحت کے مسائل کا شکار ہو گئے تھے،سمجھوتے کے تحت، نئی کانوں سے پارہ نکالنے پر پابندی ہو گی، بیٹریوں اور فلوریسنٹ لائٹوں جیسی مصنوعات جن میں مقررہ مقدار سے زیادہ پارہ استعمال کیا گیا ہو، کی تیاری، درآمد اور برآمد کو اصولی طور پر 2020 تک روکنا ہو گا، جاپان میں ان پابندیوں کا نفاذ آئندہ سال سے شروع ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ  اس نظام کو ترقی پذیر ملکوں کو مدد فراہم کرنے کی غرض سے بھی وضع کیا جائے گا کہ جہاں تلفی کے مناسب طریقوں کے فقدان کی وجہ سے پارہ ابھی تک نقصان کا باعث ہے۔  
image

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی طرف سے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع رملہ شہر میں مسلحہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجہ میں 27 فلسطینی زخمی ہو  ئے ہیں ۔  بیان کے مطابق 12 افراد کو ربڑ کی گولیاں  لگی ہیں 13 افراد بھاری آنسو گیس کی وجہ سے ا ور 2 افراد گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کثیر تعداد میںاسرائیلی فورسز  رمّلہ  کے مضافات میں واقع گاوں 'کوبر '   میں عمر العبد کے قربع جوار میں  چھاپے مار رہی ہے  جبکہ فوجیوں کے ساتھ آنے والے بلڈوزروں نے عمر العبد کے گھر کو  بھی مسمار کر دیا ہے ۔  
image

متحدہ عرب امارات  نے کہا ہے کہ قطر اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ بحران پیدا کرنے کے درپے ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے  وزیر مملکت برائے امور خارجہ  انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ بحران پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے،کوئی بھی سمجھ دار انسان قطر کے تصرفات اور پالیسیاں دیکھ کر یہ اعتراف کرے گا کہ قطر جو کچھ کر رہا تھا اور جو کچھ کر رہا ہے اس کا واحد ہدف پڑوسی ملکوں کے ساتھ بحران پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی انتہا پسندی و دہشت گردی  کی سرپرستی  اور پڑوسی ملک کے استحکام کو سبوتاږ کرنا ہی ظاہر کرتا ہے کہ قطر مسائل پیدا کرنے کے درپے ہے ۔ 
image

جنوبی کوریا کی صدر مون جائی ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں کوئی جنگ نہیں ہو گی ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے عہدہ صدارت کے ایک سو دن مکمل ہونے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مون جائی نے کہا کہ وہ ہر قیمت پر جنگ روکیں گی اور جنوبی کوریا کے عوام نے کوریائی  جنگ کی تباہی کے بعد ملک کو دوبارہ  تعمیر کرنے کے لئے  مل کر بڑی محنت سے کام کیا ، اب تمام کوریائی  عوام اس بات کا یقین کر لیں کہ جنگ نہیں ہو گی ۔  
image

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کسی بھی مصالحتی ثالث کا کوئی مطالبہ نہیں کیا اور اس حوالے سے زیر گردش خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں،سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ وضاحت ایک سعودی ذمے دار ذریعے کی جانب سے سامنے آئی ہے،ذریعے نے باور کرایا کہ مملکت اپنے موقف پر ثابت قدمی سے ڈٹی ہوئی ہے کہ وہ ایرانی نظام کے ساتھ کسی بھی صورت میں قریب آنے کو مسترد کرتی ہے ، وہ نظام جو خطے اور دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی پھیلا رہا ہے اور دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے مملکت کے نزدیک حالیہ ایرانی نظام کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ تجربے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ نظام سفارتی قواعد اور آداب اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام نہیں کرتا اور یہ نظام حقائق کو مسخ کر کے پیش کرتا ہے،مملکت ایرانی نظام کے خطرے اور بین الاقوامی امن و استحکام کے حوالے سے اس کے دشمنانہ اقدامات کو باور کراتی ہے، سعودی عرب پوری دنیا کے ممالک پر زور دیتا ہے کہ ایرانی نظام کو اس کے معاندانہ رجحان سے روکنے اور اس کو بین الاقوامی قوانین ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور سفارتی آداب کا پابند بنانے کے لیے کام کریں۔
image

برطانوی حکومت اور بحری تجارتی حکام نے  کہا  ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یمن کے ساحل سمندر سے گزرنے والے مال بردار بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق  برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی باب المندب اور خلیج عدن بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے اور وہاں سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے بارود سے لدی کشتیوں یا راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ موجود ہے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی داخلی راستے پر دو مال بردار بحری جہازوں کو خود کش بمبار کشتیوں سے نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی راستے پر جزیرہ میون کے قریب انتہائی تیز رفتار کشتیوں کو بحری جہازوں سے ٹکرانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔  
image

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں دو روز قبل اپنے دو کم سن بچیوں کا گلا گھوٹ کرانہیں موت سے ہم کنار کرنے والی ماں کو حراست میں لے لیا گیا، تفتیش کے دوران خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بچیوں کو ان کے گلے گھونٹ کر قتل کیا،عرب ٹی وی کے مطابق ماں نے اپنے جرم کو جواز دینے کے لیے کہا ہے کہ ٴمیں جب ان جڑواں بچیوں کو دیکھتی تو مجھے گھٹن محسوس ہوتی اور نفسیاتی پریشانی کا سامنا کرتی تھی، تفصیلات کیمطابق دو روز قبل ایک شخص دو بچیوں کو اٹھائے مکہ مکرمہ کے چلڈرن اسپتال آیا اور کہا کہ بچیاں بے ہوش ہیں،ڈاکٹروں نے بچیوں کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ وہ دونوں تین گھنٹے قبل دم توڑ گئی تھیں، ان کے گلے پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی واضح نشانات موجود تھے،ہسپتال کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے مجرم کی نشاندہی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی،کمیٹی نے تحقیقات کے دوران پتا چلایا کہ شیر خوار جڑواں بچیوں کی قاتل ان کی اپنی ماں ہے،پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے، بچیوں کی قاتل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے تحقیقات مکمل کی جا رہی ہیں۔
image

امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کشیدی کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جاری کردہ ایک انتباہی بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں پر زور دیاکہ وہ ایران کے سفر سے گریز کریں۔یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ایام میں کشیدگی سامنے آئی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد تہران نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی تو وہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا معاہدہ توڑ دیں گے۔دوسری جانب امریکا نے ایران کے میزائل پروگرام کو عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔اسی ضمن میں وازارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے سفر میں احتیاط سے کام لیں۔بیان میں کہا گیا ہے ایسے شہری جو ایران کے ساتھ دوسرے ملکوں کی شہریت رکھتے ہیں ایران داخلے پر گرفتار یا بے دخل کیے جاسکتے ہیں۔ اس لیے امریکی شہری ایران کے سفر کے دوران متوقع خطرات کو سامنے رکھیں۔ساتھ ہی میں بیان میں ایران میں موجود امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حالات حاضرہ سے با خبر رہیں اور ایران میں قیام کے خطرات کو مد نظر رکھیں۔
image

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے علاقے سیونگجو کی عوام کی بڑی تعداد نے اس علاقے میں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کے خلاف مظاہرے کئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکی میزائل سسٹم  تھاڈ کی تنصیب کے خلاف یہ مظاہرے ایسے وقت کئے جارہے ہیں جب جنوبی کوریا کی حکومت مذکورہ میزائل سسٹم کی مکمل تنصیب کی غرض سے ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ مظاہرین سیونگ جو میں اس مقام پر جمع ہوئے جہاں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تجزیہ رپورٹ کچھ بھی ہو وہ اس علاقے میں میزائل سسٹم کی تنصیب کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ امریکی میزائل سسٹم کے مخالفین کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات میں صدر مون جائے ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کا سلسلہ جلد از جلد ختم کر دیں۔   
image

عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سکیورٹی فورسز کے 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام کے مطابق داعش کے پانچ خود کش بمباروں نے گزشتہ روز بیجی کے علاقے المسفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ۔انھوں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن رکھی تھیں، وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ داعش کے پانچوں خودکش بمبار ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جون 2014ئ  میں بغداد سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع بیجی اور وہاں واقع عراق کے تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر قبضہ کر لیا تھا۔  
image

ترک حکومت نے جرمنی سے باقاعدہ طور پر اس مشتبہ شخص کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے، جس کا گزشتہ برس ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت میں مرکزی کردار تھا۔ ان کو مطلوب مشتبہ شخص جرمنی میں دیکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے بتایا کہ انقرہ حکومت نے جرمن حکومت کو باقاعدہ طور پر درخواست دی ہے کہ مفرور پروفیسر عادل اوکسوز کو ان کے حوالے کیا جائے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی کو یہ درخواست ایسی اطلاعات کے ملنے کے بعد دی گئی ہے، جن کے مطابق عادل جرمنی میں دیکھا گیا ہے۔ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے جرمنی سے درخواست کی ہے کہ اس شخص کو تلاش کیا جائے اور اسے گرفتار کرتے ہوئے ہمارے حوالے کیا جائے۔
image

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا پے کہ وینزویلا کا بحران کسی بیرونی مداخلت کے بغیر اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے،غیرملکی خبررساںکے مطابق لاوروف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس جنوبی امریکی ملک میں ممکنہ فوجی مداخلت کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے، ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فوجی مشقوں کا حکم دیا تھا۔
image

وسطی چین کے صوبہ ہونان میں گزشتہ جمعہ سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے 4افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، حکام کے مطابق شدید بارش سے 193سے زائد قصبات بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، ایک ہزار سے زیادہ مکانات منہدم ہو گئے اور 43160ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی ، مقامی حکومت نے88500کے قریب افراد کا انخلا عمل میں لایا ہے ،  بارش کی وجہ سے شاہرات اور پل بھی متاثر ہوئے  ، بجلی اور مواصلات  کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ  20سیاحتی علاقوں کو  حفاظتی اقدامات کی وجہ سے بند کر دیا گیا  ۔ توقع ہے کہ رواں اختتام ہفتہ وسطی اور شمالی ہونان میں مزید موسلادھار بارش ہو گی ۔
image

ہسپانوی ساحلی محافظوں نے بحیرہ روم میں کشتیوں پر بھٹکنے والے تقریبا چھ سو مہاجرین کو بچا لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ پندرہ کشتیوں اور ایک جیٹ سکائی کے آپریشن کے تحت ان افراد کو محفوظ طریقے سے ساحل سمندر پر پہنچا دیا گیا۔ مراکش اور اسپین کی سمندری حدود سے بچائے گئے ان افراد میں 35 بچے بھی تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ آبنائے جبرالٹر کو عبور کرتے ہوئے اسپین پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق رواں برس اسپین پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد تقریبا تراسی ہزار بنتی ہے۔
image

قطر نے ماضی میں بحرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی اور منامہ نے قطر کے ایک سابق اعلیٰ عہدہ دار اور ایک مشتبہ دہشت گرد کے درمیان اس سلسلے میں روابط کی اطلاع دی ،میڈیارپورٹس کے مطابق منامہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جابر اور ایک مشتبہ دہشت گرد علی سلمان کے درمیان روابط رہے تھے اور اول الذکر نے بحرین میں 2011میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کی تحریک دی تھی،بحرینی ٹی وی نے حمد بن جاسم اور علی سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر ایک گفتگو کی ریکارڈنگ نشر کی ،اس میں وہ بحرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کرتے سنے جاسکتے ہیں،ٹی وی چینل نے وضاحت کی کہ قطر نے بحرین کی حزب ِاختلاف سے مل کر ملک میں دو ماہ میں عبوری حکومت کی تشکیل کے تانے بانے بْنے تھے۔بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر نے حمد بن جاسم اور علی سلمان کے درمیان یہ ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آنے کے بعداس کی تحقیقات کی تھی۔
image

ترکی نے خبردار کیا ہے کہ کرد ریجن میں آزادی سے متعلق ریفرنڈم عراق میں خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ایک نشریاتی انٹرویو میں کہا کہ کردوں کو عراق سے علیحدگی کی خاطر اس مجوزہ ریفرنڈم کو منعقد نہیں کرانا چاہیے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی بھی اس ریفرنڈم کے مخالف ہیں اور وہ اس کو رکوانے کی خاطر کرد رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
image

کینیا میں اپوزیشن لیڈررائلہ اوڈنگا نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،جرمن ریڈیو کے مطابق اوڈنگا نے کہاکہ آٹھ اگست کو ہونے والے انتخابی عمل میں صدر اوہورو کنیاٹا نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں، اس الیکشن کے بعد کینیا میں شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اپوزیشن کے مطابق ایک سو افراد مارے جا چکے ہیں،تاہم حکومت نے ہلاکتوں کی تعداد دس بتائی ہے۔
image

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے میکینزم ٹو بائی ٹو وزارتی مذاکرات کی مدد سے انڈو پیسفک خطے میں امن و استحکام میں اضافے پر رضامندی ظاہر کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہاگیاکہ صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو خود فون کیا ، وائٹ ہاؤس نے کہاکہ اس نئے میکینزم سے دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مشاورت کو نئی بلندی حاصل ہوگی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائیں،ٹیلی فونک بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے بھارت کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی پہلی کھیپ کا خیر مقدم کیا جس کا آغاز اسی ماہ ٹیکساس سے ہو گا، انہوں نے بھارت کو معتبر انداز میں طویل مدت تک توانائی کی سپلائی جاری رکھنے کا وعدہ کیا،ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کو اسی سال نومبر میں بھارت میں منعقد ہونے والی عالمی انٹرپرینر شپ کانفرنس کا انتظار ہے جس میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر اوانکا ٹرمپ امریکی وفد کی قیادت کریں گی،وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے جنوبی کوریا کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کے سلسلے میں مضبوط قیادت فراہم کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،ادھرچین نے  کہا کہ اسے امید ہے کہ بھارت اور امریکہ کے مابین ٹو بائی ٹو میکینزم کی مدد سے ہونے والے مذاکرات سے خطے میں امن اور ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا،جبکہ امریکہ نے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ بھارت اور چین مذاکرات کی میز پر آئیں اور بات چیت سے تمام مسائل حل کریں۔
image

آسٹریلیا میں دائیں بازو کی جماعت ون نیشن سے وابستہ ایک رکنِ پارلیمان سینیٹ میں برقعہ پہن آ گئیں،پالین ہینسن ایوان میں اس وقت برقع پہن کر آ گئیں جب ان کی جماعت برقعہ پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دینا چاہتی تھی،بظاہر اس اقدام کا مقصد برقعے کی طرف توجہ مبذول کروانا تھا، تاہم اٹارنی جنرل جارج برینڈس نے ان کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انھیں یہ باور کروایا کہ ان کا یہ اقدام مذہبی تنظیموں کو ناگوار گزر سکتا ہے،جب وہ سینیٹ میں آئیں تو حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا،انہوں نے کہا کہ نہیں سینیٹر ہینسن، ہم برقعے پر پابندی نہیں لگا سکتے،اپنے بیان میں سینیٹر ہنسن نے کہا کہ آج کل کے جدید آسٹریلیا میں عوامی مقامات پر چہرے کو پورا ڈھکنا بڑا مسئلہ ہے اور اس پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔
image

برطانوی حکومت اور بحری تجارتی حکام نے ایک انتباہی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یمن کے ساحل سمندر سے گذرنے والے مال بردار بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا کہ یمن کی باب المندب اور خلیج عدن بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے اور وہاں سے گذرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے بارود سے لدی کشتیوں یا راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ موجود ہے۔برطانوی حکومت کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی داخلی راستے پر دو مال بردار بحری جہازوں کو خود کش بمبار کشتیوں سے نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی راستے پر جزیرہ میون کے قریب انتہائی تیز رفتار کشتیوں کو بحری جہازوں سے ٹکرانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ باب المندب اور خلیج عدن کی بندرگاہوں سے گذرنے والے مال بردار جہازوں کو حملوں کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ دہشت گرد اور تخریب کار عناصر بارود سے بھری کشتیوں کی مدد سے مال بردار جہازوں کو تباہ کرنے کی متعدد بار کوششیں کرچکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان بندرگاہوں سے گذرنے والے جہازوں کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
image

 جنوبی غزہ کے قصبے رفاہ  اور مصر کے درمیان منسلک سرحدی علاقے میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ، سکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب رفاہ اور مصر کے درمیان منسلک سرحدی لائن پر موجود سکیورٹی  فورسز نے دو مشتبہ آدمیوں کو روکا جس پر ایک شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا اور دوسرا شخص دھماکہ کے نتیجے میں  زخمی ہو گیا جبکہ ایک فوجی افسر سمیت دیگر پانچ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں  تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ایک فوجی افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ شہر کے مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق داعش سے ہے اور یہ سرحد عبور کرنا چاہتے تھے تاہم حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔ 
image

 افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران  ایک امریکی  فوجی اہلکار ہلاک ہو  گیا ،  امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ملک کے مشرقی حصے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ایک امریکی اہل کار ہلاک ہوگیا،امریکی فوجی عہدے داروں کے مطابق   اس کارروائی میں امریکی اور افغان فورسز کے اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں،امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جانی نقصان اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا،فوج کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے،اس واقعہ کے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
image

قطری عازمین کے لیے سعودی عرب نے سرحد کھول دی ہے اورزائرین کی آمد شروع ہو گئی ہے۔سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے زمینی گذرگاہ کھولنے اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو دوحہ سے خصوصی حج پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ لانے اور اپنے خرچ پر انہیں حج کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو سہولیات دینے کے احکامات ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی سفارش پر جاری کیے ہیں۔قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں قطر کے حاکم خاندان کے اہم فرد الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔ الشیخ عبداللہ قطر کے بانی حکمران علی بن عبداللہ آل ثانی کے نویں صاحبزادے ہیں۔ نیز وہ حاکم قطر عبداللہ بن جاسم آل ثانی کے پوتے اور احمد بن علی آل ثانی کے بھائی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ملکوں کے مضبوط تاریخی تعلقات اور دو طرفہ قومی بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ سعودی اور قطری اقوام کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔اس موقع پر الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے قطری عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی سرحد پر زمینی راستہ کھولنے کی تجویز پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔بعد ازاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہدایت کی کہ قطر کہ وہ تمام شہری جو فریضہ حج ادا کرنا چاہتے ہیں مگر وہ آن لائن رجسٹریشن نہیں کرا سکے انہیں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے زمینی راستہ بذریعہ سلوی کراسنگ سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے
image