فن اور فنکار
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ورنہ کے ٹریلر کے چرچے پاکستان سے نکل کر بھارت تک پہنچ گئے ۔دو روز قبل  ہدایت کار شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم  ورنہ کا ٹریلر جاری کیا گیا، ٹریلرکے مطابق فلم کی کہانی  ماہرہ کے ارد گرد گھومتی نظر  آتی ہے، جس میں ماہرہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور دھوکے کا بدلہ لیتی  اور ملک میں موجود کرپٹ نظام کے خلاف لڑتی اور انصاف کے لیے جدوجہد کرتی نظر آرہی ہیں،ٹریلر میں ماہرہ نے اتنی خوبصورت اداکاری کی ہے کہ پاکستان سمیت بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ بالی وڈ کے مشہور ہدایت کاراور اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر فلم  ورنہ کے ٹریلرکو دلچسپ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان اور فلم کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس کے جواب میں ماہرہ خان نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے فرحان اختر کو فلم دیکھنے کا مشورہ دیا۔

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلم پروڈیوسرز نے عریاں قطار میں کھڑا کیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ اپنا وزن کم کریں،ہالی وڈ میں ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے  اداکارہ نے کہا کہ انہیں شہرت ملنے سے پہلے ان جگہوں پر کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ جوں جوں ان کی شہرت بڑھتی گئی، انہیں اس قسم کی حرکتوں سے پناہ ملتی گئی۔انھوں نے کہا کہ میں اپنی آواز کسی بھی لڑکا، لڑکی، مرد، عورت کے لیے بلند کروں گی جو محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنا تحفظ نہیں کر سکتے۔2013 میں سلور لائننگز پلے بک کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ایک فلم کے لیے آڈیشن دینے گئیں تو انہیں ایک خاتون پروڈیوسر نے کہا کہ وہ عریاں ہو کر قطار میں کھڑی ہو جائیں۔لارنس نے کہا کہ یہ تجربہ  باعث ذلت تھا ۔  اداکارہ نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی اور  اپنا کریئر  شروع کر رہی تھی تو مجھے ایک فلم کے پروڈیوسر نے کہا میں دو ہفتوں میں اپنا وزن 15 پاؤنڈ کم کر لوں۔مجھ سے پہلے ایک لڑکی کو جلد وزن کم نہ کرنے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔وہ بتاتی ہیں کہ پروڈیوسر نے انہیں کہا کہ وہ اپنی عریاں تصاویر لیں اور انہیں اپنی خوراک کم کرنے کے لیے بطور تحریک استعمال کریں۔جینیفر لارنس نے کہا کہ وہ خود کو قید میں محسوس کر رہی تھیں اور انہوں نے اس وقت اس کی مذمت اس لیے نہیں کی کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ ہالی وڈ میں کیریئر بنانے کے لیے یہی کچھ کرنا پڑتا ہے۔
image

دپیکا پڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں آگیاان کے اس لباس کو فیشن ڈزاسٹر سے تعبیر کیا جارہا ہے، مداحوں کا خیال ہے کہ  فلم پدماوتی  کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے،رنگوں اور فیشن کی دنیا شوبز سے وابستہ فنکار کئی بار اس طرح کے کپڑے زیب تن کرتے ہیں جو کسی کو ایک نظر نہیں بھاتے، ایسا ہی معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی ہوا جب انہوں نے سبز رنگ کا بھڑکیلا لباس پہنا جس کے بعد مداحوں نے ان کی خوب کلاس لی اور فیشن کی دنیا سے وابستہ دیپیکا کو کھری کھری سنا دی اور انہیں فیشن کے ڈھنگ بھی بتا دیئے،ان کے اس لباس کو فیشن ڈزاسٹر سے تعبیر کیا جارہا ہے، مداحوں کا خیال ہے کہ  پدماوتی  کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے۔
image

ٹوئٹر نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر بھارت کے خود ساختہ بالی وڈ تنقید نگار اور کے  آر کے باکس آفس نامی ویب سائٹ کے بانی کمال آرخان کا اکائونٹ معطل کردیا،تاہم کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے سیکریٹ سپر سٹار کو ناکام کہنے پر ٹوئٹرنے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا، کیوں کہ عامر خان نہیں چاہتے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رہیں،خیال رہے کہ کمال  آر خان کے ٹوئٹر پر 60 لاکھ فالوئورز ہیں، اور ان کا آفیشل اکائونٹ کمال آر خان ہے، جبکہ وہ بالی وڈ سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ  کے  آر کے باکس آفس کے بھی بانی ہیں،یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی گزشتہ برس ان کا اکائونٹ دیوالی کے موقع پر اس وقت معطل کیا گیا تھا، جب انہوں نے اجے دیوگن کی فلم  شیوے پر تنقید کی تھی۔
image

 بالی وڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر کے لوگ فلم  سیکرٹ سپر سٹار  دیکھیں، بھارتی میڈیا کے مطابق  فلمساز  ودھو ونود چوپڑا نے فلم میں زائرہ وسیم کی اداکاری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بہت اچھی ہے ،فلم میں ماں اور بیٹی کے رشتے کو بہت اچھی طرح دکھایا گیا ہے اور میں نے کسی اور ہندی فلم میں ماں اور بیٹی کے ایسے رشتے کو نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ میں اور زائرہ وسیم کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور کشمیری ہونے کی حیثیت سے مجھے فخر ہے کہ زائرہ وسیم نے فلم میں بہت عمدہ اداکاری کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہر کشمیری یہ فلم دیکھے اور یہ سمجھے کہ کشمیر میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے  جس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،مذکورہ فلم جمعہ  کو ریلیز کی جائے گی۔  
image

 پاکستانی فلمسٹار ریما کا کہنا ہے کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے،تفصیلات کے مطابق انٹر ویو کے دوران اداکارہ  ریما کا کہناتھاکہ کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے، اگر میاں بیوی کے درمیان اعتماد نہیں ہوتا تو زندگی دوزخ  بن جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ مردوں کو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میرے خوش قسمتی ہے کہ خدا نے مجھے آئیڈل شوہر دیا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے، میرے دل میں ایک خواہش ایسی تھی جس کو میں فلمی دنیا میں مصروف رہنے کی وجہ سے پوری نہیں کر سکی۔
image

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی ہے، عالیہ بھٹ  پوچھ اوور پٹاخہ کے ہیش ٹیگ کےساتھ سوشل میڈیا پر مہم چلارہی ہیں اس مہم کے ذریعے عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو پٹاخے نہ چلانے کا پیغام دے رہی ہیں،عالیہ کا کہنا ہے ان پٹاخوں ،دھماکوں کی آواز سے ہمارے جانور ڈر جاتے ہیں، میری اس مہم کا مقصد پٹاخوںسے پھیلنے والی صوتی آلودگی کو روکنااور تہوار کو جانوروں کیلئے محفوظ بناناہے،عالیہ نے اس مہم کے ساتھ اپنے پالتو کتے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی ہے،اداکارہ کریتی سین نے عالیہ کی اس مہم کو سراہا ہے۔
image

چہروں پر مسکراہٹیں بکھرنے والے جاوید کوڈو شدید علیل ہوگئے اور حالت نازک ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل ہسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا لیکن ان کی حالت اب بھی نازک ہے۔ ہزاروں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا کوڈو اس وقت ہسپتال میں بے یارومددگار پڑا ہوا ہے  ۔ جاوید کوڈو کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے والد کا کوئی پرسان حال نہیں ، وہ شدید علیل ہیں لیکن کسی نے ان کی تیمار داری نہیں کی ۔ 
image

معروف پاکستانی فلم  سٹار ماہرہ خان نے بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر دوستوں کے ساتھ  ہینگ آئوٹ کے دوران لی گئی، اس واقعے سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ شعیب منصور کی نئی آنے والی فلم  ورنہ  کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب  میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ  مجھے پتا ہے کہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں ، اس لئے کافی محتاط رہتی ہیں اس کے باوجود میڈیا ہر چیز کو دکھا دیتا ہے، میڈیا کے نمائندے تقریبات کے علاوہ بھی ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں۔
image

 بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ بگ باس کی انتظامیہ شو کی ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور سستی شہرت کے لیے بےوقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں بگ باس کے پہلے شو کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے  بگ باس کی انتظامیہ کو بزنس مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صرف پیسہ بنارہے ہیں اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شو پستی کی جانب جارہا ہے ، بگ باس میں جو اخلاقی ڈرامہ  کیا جارہا ہے اس میں قصور ٹی وی یا شو انتظامیہ کا نہیں بلکہ مداحوں کا ہے جو صرف لوگوں کو ٹی وی پر عجیب و غریب حرکات کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی گالیوں اور تماشوں سے محظوظ ہوتے ہیں لیکن جس دن عوام نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ اخلاق سے گری ہوئی ایسی کوئی بھی چیز نہیں دیکھنا چاہتے اور ڈرامے باز لوگوں کے بجائے اچھے اداکاروں کو دیکھنا چاہیں گے، اس دن سے پروگرام کی انتظامیہ بھی  سکرپٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگی۔ 
image

 بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے فلم  بادشاہو کی ناکامی کا ذمہ دار ہدایتکار ملن لتھریا کو ٹھہرا دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم کے پہلے گانے  رشک قمر  کی ریلیز کے بعد ہدایتکار ملن لتھریا کا فلم کی تشہیر کا طریقہ کار اور مواد موزوں نہیں تھا اور نہ صرف یہ کہ شائقین کو بلکہ مجھے بھی فلم کااختتام اچھا نہیں لگاجس کی وجہ سے فلم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
image

کراچی کی اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ انہیں بھارتی فلم اندسٹری کی جانب سے اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی،ذرائع کے مطابق مہوش حیات اس سلسلے میں ذاتی طور پر بھارتی فلمسازوںاور ڈائریکٹرزسے رابطوں میں مصروف ہیں،مہوش حیات کا دعوی ہے کہ انہیں جب بھی کوئی اچھوتا کردار ملا تو وہ فوری فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لیں گی۔
image

 کرن جوہر نے اپنی ہوم پروڈکشن دھرما کے تحت 2 الگ اور بڑی فلمیں بنانے کا اعلان کردیا،دھرما پروڈکشنٴ کے تحت بننے والی دونوں فلموں میں کرن جوہر کو مختلف پارٹنزر کی معاونت بھی حاصل رہے گی، کرن جوہر ایک فلم اکشے کمار کی مدد سے بنانے جا رہے ہیں، جس میں مرکزی کردار بھی خود کھلاڑی ہیرو کرتے نظر آئیں گے۔ٹوئٹر پر شیئر کیے گیے ٹوئیٹ میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ ایک تاریخی فلم کیساری  بنانے جا رہے ہیں۔ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ  کیساری کی کہانی سرگڑھی میں لڑی جانے والی جنگ کے گرد گھومے گی۔ہدایت کار انوراگ سنگھ کی اس فلم کو آئندہ برس ہولی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔کیساری کی دیگر کاسٹ اور ہیروئن کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آسکا۔علاوہ ازیں کرن جوہر نے ٹوئٹر پر ہی دوسری رومانٹک ٹریولنگ فلم  براہمسترا  بنانے کا بھی اعلان کیا۔ ایڈونچر اور محبت کے گرد گھومنے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے،اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں امیتابھ بچن بھی ہوں گے۔ہدایت کار ایان مکھرجی کی اس فلم کو اگست 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔
image

ایسا لگ رہا ہے کہ سونم کپور واقعی ناراض ہیں،وہ اپنی آنے والی فلم  ویرے دی ویڈنگ کے بارے میں رپورٹس پر کچھ کرنا چاہتی ہیں، حال ہی میں ان کی فلم کے سیٹ پر مبینہ لڑائی کے بارے میں کچھ خبریں سامنے آئی تھیں جس کی وجہ سے سونم کپور ان افواہوں کے خاتمے کے لئے بیان دینے پر مجبور ہوگئیں،اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر نیرجا سٹار نے وضاحت اور فوری اپنی رائے دی،اداکارہ نے لکھا کہ ڈیئر ویب سائٹس،آپ زیادہ سے زیادہ افواہیں شائع کرسکتے ہیں، اگر آپ ہماری فلم میں جو کہ سڑک کے سفر کے بارے میں نہیں ہے، میں خواتین کو آپس میں لڑانے کے پرانے پدر شاہی تصور کو فروغ دینے پرزور اصرار کریں گے، تو بالغ ،ذہین خواتین ایسا کرنابہتر نہیں سمجھتیں، پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اصل میں بھی دوست رہیں گے اور اور کامیاب فلم بنانے کی کوشش کریں گے اور ثابت کریں گے کہ خواتین ایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکتی ہیں ،اداکارہ نے ویب سائٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جودراصل ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ان کیلئے افواہوں ، غیر ذمہ دارانہ اور مایوسی کا رجحان اب پرانا ہوچکا،ساتھی اداکارہ آتھیہ شیٹھی نے ان کی ٹوئٹ کو شیئر کیا اور کہا کہ، ہاں، مجھے اس سے خوشی ہوئی۔فلم ویرے دی ویڈنگ میں سوارا بھاسکر اور کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، فلم کی ہدایات شاشنکا گھوش اور لکھا میہول سوری اور نیدھی مہرا نے ہے، فلم آئندہ برس ریلیز کی جائیگی۔
image

معروف گلوکار بہنوں این آر سسٹرز نے کہا ہے کہ گلوکاری کا بچپن سے شوق تھا ، اس لئے گانے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور آج جس مقام پر ہیں ، یہ ہماری والدہ کی دعائوں ، استادوں اور ہماری محنت کا ثمر ہے  ، اپنے شوق کی خاطر بہت سی قربانیاں بھی دینا پڑیں جبکہ ریاض بھی باقاعدگی سے کرتی ہیں۔ خصوصی گفتگو میں انہوںنے کہا کہ ہم دونوں بہنیں گلوکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں ، اب تک کئی اچھے اور بڑے برانڈز کی ماڈلنگ کر چکی ہیں،  معیار پر سمجھوتہ کرنا نہیں سیکھا،  فیلڈ میں پیسے نہیں بلکہ عزت اور شہرت کمانے آئی ہیں  ، ہمیں میڈم نورجہاں بہت پسند ہیں ، ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولا، ہمیں آج تک ان کا متبادل نظر نہیں آیا لیکن اس کے باوجود پاکستان میں بہت ہی اچھی آوازیں ہیں ، راحت فتح علی خان نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، ہم ان کی بھی بہت مداح ہیں ، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ اپنی آواز کو اپنی طاقت بنائیں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں،  اس کیلئے دن رات محنت کر رہی ہیں،  امید ہے کہ ہماری محنت رنگ لائے گی ۔    
image

  بالی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی تاریخی فلم پدماوتی نے ریلیز سے 2 ماہ قبل ہی کئی اعزاز اپنے نام کرلیے ہیں،تاہم پدماوتی شوٹنگ کے آغاز سے لے کر آج تک مشکلات کا بھی شکار ہے، متعدد بار فلم کی ٹیم پر حملے کرنے اور فلم کے پوسٹرز کو  جلانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں،فلم کی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے جنہیں پدماوتی بھی کہا جاتا ہے، ان کی خوبصورتی کے چرچے سن کر اور شیشے میں ان کی ایک جھلک دیکھ کر ظالم بادشاہ علا ئوالدین خلجی ان کا دیوانہ ہوگیا اور انہیں حاصل کرنے کے لیے پدماوتی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو قتل کردیا،ہندو انتہا پسند تنظیموں راجپوت کرنی سینا اور جے راجپوتانہ سنگھ کو شک ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم میں راجپوتوں کی کہانی کو غلط انداز میں پیش کریں گے،ان انتہاپسندوں کا خیال ہے کہ فلم میں رانی پدمنی یعنی پدماوتی اور علا ئوالدین خلجی کے درمیان رومانوی مناظر دکھائے جائیں گے جو غیر حقیقی ہیں،اگرچہ سنجے لیلا بھنسالی انتہاپسند تنظیموں کے خدشات ختم کرنے کے لیے وضاحتی بیان بھی دے چکے ہیں کہ فلم میں پدماوتی اور علائو الدین خلجی کے درمیان کوئی رومانوی مناظر نہیںتاہم ہندو انتہاپسند تنظیمیں اس بات پر بضد ہیں کہ انہیں شبہ ہے کہ فلم میں تاریخ کو مسخ کرکے پیش کیا جائے گا،اب ہندو انتہاپسند تنظیم جے راجپوتانہ سنگھ نے فلم کی ٹیم کو دھمکی دی ہے کہ اگر پدماوتی کی ریلیزنگ سے قبل انہیں فلم نہیں دکھائی گئی تو وہ سینما گھروں کو جلادیں گے، راجپوتانہ سنگھ تنظیم کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انتہاپسند تنظیم کو خصوصی طور پر فلم دکھائی جائے، دوسری صورت میں وہ راجستھان، گجرات اور مدھیاپردیش سمیت دیگر ریاستوں کے سینما گھروں کو جلادیں گے،گجرات اور مدھیاپردیش کے سینما مالکان کو انتباہی خطوط  بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔
image

آسکر  اکیڈمی ایوارڈزکے لیے پاکستان سے فلم ساون کو نامزد کیا گیا ہے،90آسکر فلموں میںسے ایوارڈز کے لیے جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان آئندہ برس 18جنوری2018 کو کیا جائے گا،فلم کے چنائو کیلیے دنیا کے 91ممالک سے فلمیں منگوائی گئی ہیں،ان میں افغانستان، پاکستان ،ایران، عراق ،بھارت اور دیگر بہت سے ممالک شامل ہیں۔  
image

مراکش سے تعلق رکھنے والی خوبرواداکارہ وگلوکارہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں آکر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے کیریئر  آغازمراکش سے بطور میزبان کیا تھا، ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے، سنورنے کا شوق تھااورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل میں نے انجینئرنگ کے شعبہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طورپر شوبزانڈسٹری میں کام شروع کیا، میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی، پاکستانی فلم میں کام کا تجربہ بھی بہت شانداررہا،شہزاد رفیق جیسے منجھے ہوئے ہدایتکاراورشان جیسے ورسٹائل ہیرونے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو خوب نکھارا، میں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردار کو دیکھتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھرلی اورپھروہاں جس طرح کا ماحول میسرآیا، اس کوکبھی نہیں بھلا سکتی، پاکستان میں ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں ہے، بس تھوڑی سی توجہ سے کام کیا جائے توپاکستانی دنیا کے ہرکونے میں اپناکام متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
image

ہالی وڈ کی دس اداکارائوں نے اپنی شاندار  اداکاری کے باعث بہت شہرت حاصل کی، ہالی وڈ نے جہاں انتہائی شاندار مرد فنکار پیدا کئے، وہیں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس فلمی صنعت نے عدیم النظیر خاتون فنکارائیں بھی دیں جن میں  ان گرڈ برگ مین،لزبتھ ٹیلر،صوفیہ لورین،جولیا رابرٹس،میریل سٹریپ،ساندرہ بلوک،نکول کڈمین،جوڈی فوسٹر،انجلینا جولی اورکیٹ ونسلیٹ شامل ہیں،ویسے تو ہالی وڈ کی کچھ اور اداکارائوں کا نام بھی لیا جا سکتا ہے جنہوں نے بہت شہرت حاصل کی اور اپنی باکمال اداکاری کی وجہ سے عظیم اداکارائیں کہلوائیں لیکن مذکورہ بالا دس اداکارائیں اس حوالے سے سب سے آگے ہیں،ان اداکارائوں نے اپنی باکمال اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا،ہالی وڈ کی پرانی اداکارہ الزبتھ ٹیلر  نے فلم  قلوپطرہ میں غضب کی اداکاری کی، الزبتھ ٹیلر کو دو دفعہ آسکر ایوارڈ دیا گیا،صوفیہ لورین کا تعلق اٹلی سے ہے، یہ بھی عظیم اداکارہ ہے اور اس نے اپنی زبردست اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا، جولیا رابرٹس کو چار دفعہ آسکر کیلئے نامزد کیا گیا جبکہ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ایک بار کامیاب ہوئی،  ساندرہ بلوک کو میریل سٹریپ کے بعد نمبر دو کے طور پر بہترین فنکارہ تسلیم کیا جا سکتا ہے، نکول کڈمین کو موجودہ دور کی ہالی وڈ کی سب سے حیران کن اداکارہ کہا جاتا ہے، وہ جتنی حسین ہے، اتنی ہی شاندار اداکارہ بھی ہے،  انجلینا جولی  حسن اور فن کا مجسمہ ہے، یہ ان اداکارائوں میں سے ہے جن کا حسن بھی لاثانی ہے اور فن بھی اوج کمال کو پہنچا ہوا ہے۔ٹائی ٹینک سے شہرت حاصل کرنے والی کیٹ ونسلیٹ اس قدر باصلاحیت اداکارہ ثابت ہو گی، اس کا اندازہ شاید کسی نے بھی نہیں کیا ہو گا، لیکن اس اداکارہ نے بہت جلد اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ مقام حاصل کر لیا جو بہت کم لوگوں کے مقدر میں ہوتا ہے۔
image

دو دہائیوں سے زائد عرصے تک اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار قادر خان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار قادر خان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اب ان کی صحت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں اور ویل چیئر پر آگئے ہیں جبکہ انہیں بات چیت کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے،سوشل میڈیا پر قادر خان کی ان کے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،قادر خان ان دنوں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں، بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انہیں صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جبکہ وہ نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر اپنے بیٹے اور بہو کے محتاج ہیں.
image

 ماڈل وادکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں اپنی کامیابی پرخوش ہوتا ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتا ، اپنے ایک  انٹر ویو میں فیصل قر یشی نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں  تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبہ سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اسکی محنت کا پھل دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔
image

 اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ٴماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتارہاہے ، ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوچکا ہے ، دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔
image

 فلم  دنگل میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دے ڈالا، گزشتہ سال ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم دنگل نے نا صرف مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کے دیگر اداکار بھی راتوں رات سٹار بن گئے تھے، ان ہی میں سے ایک اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں جنہوں نے فلم میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھایا تھا، فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے روز اپنی تصاویرشیئر کرتی رہتی ہیں، فاطمہ نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ساڑھی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں لیکن لوگوں نے ان کے اس لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  فاطمہ تمہیں ساڑھی پہننے پر شرم آنی چاہیئے۔
image

بچوں کی پسندیدہ کردار  بل بٹوڑی انتقال کر گئیں۔عینگ والا جن کی کردارنصرت آرا  بل بتوڑی  کو سانس میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا لیکن شدید بیمار تھیں اس لیے وہ جان کی بارٰ ی ہار گئی۔نصرت آرا ٰ  کی نماز جنازہ مغرب کی نماز کے بعد اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے نصرت آرا  کو ماضی کے مشہور ڈرامے عینک والے جن سے شہرت ملی تھی۔
image

 معروف اداکارہ کنگنارناوت اور ان کی بہن رنگولی کے خلا ف ایک اور کیس دائر کر دیا گیا ہے اور حیرت کی بات ہے کہ یہ کیس ہریتک روشن نے نہیں بلکہ ادیتیا پنچولی اور ان کی بیوی نے دائر کیا ہے۔انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا کے بیان نے مجھے اور میری بیوی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کنگنا اور اس کی بہن نے نہ صرف مجھ پر بلکہ میری فیملی پر بھی جھوٹے الزام عائد کیے ہیں اس لیے ہم نے کنگنا کے خلاف کیس دائر کیا۔یاد رہے کہ کنگنارناوت نے الزام عائد کیا تھا کہ ادیتیا کے ساتھ ان کے توہین آمیز تعلقات تھے اور ادیتے نے ان کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا وہ مدد کے لیے ادیتے کی بیوی زارینا کے پاس گئی تھی کہ میں آپ کی بیٹی سے ایک سال چھوٹی ہوں میری مدد کریں اور اپنے شوہر ادیتے سے میری جان چھڑوا دیں۔
image

عوامی سروے

سوال: انتخابی اصلاحات کی منظوری ملک کیلئے فائدہ مند ہو گی یا نقصان دہ؟